بچے کے ہوم ورک پر پرتشدد ڈرائنگ بنانے پر فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 دسمبر 2017 23:48

بچے کے ہوم ورک پر پرتشدد ڈرائنگ بنانے پر فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

فلوریڈا سے تعلق رکھنے  والے  ایک شخص کو تشدد آمیز ڈرائنگ بنانے پر گرفتار کر کے اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ڈرائنگ میں سکول کی جلتی ہوئی عمارت بنائی، جس کے سامنے ایک شخص کو بندوق لیے کھڑے دکھایا گیا ہے اور ڈرائنگ  میں زمین پر کچھ  افراد اپنے خون میں لت پت پڑے ہیں۔
33سالہ روبرٹ پاؤل الیگزینڈرایڈورڈ کا تعلق میکسیکو بیچ، فلوریڈا ہے۔

گلف کاؤنٹی شیرف مائیک ہیرسن نے بتایاکہ روبرٹ کو لوگوں کو قتل اور شدید زخمی کرنے کی دھمکی دینے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


روبرٹ کو 2 جنوری کو گلف کاؤنٹی سرکٹ کورٹ میں 2 جنوری کو پیش کیا جائے گا۔ اسے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ضمانت پر چھوڑا جا سکتا ہے۔ اگر  روبرٹ کا جرم ثابت ہوگیا تو اسے 15 سال قید اور 10 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔


کاؤنٹی شیرف آفس کا کہنا ہے کہ امریکا میں بہت بار سکولوں میں خوفناک حادثے ہو چکے ہیں، اس لیے اس طرح کے معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔
سکول انتظامیہ نے جب یہ متنازعہ ڈرائنگ پولیس کو دکھائی تو انہیں یقین ہوگیا کہ ایسی ڈڑائنگ روبرٹ نے ہی بنائی ہوگی، یہ طالب علم کا کام نہیں ہوسکتا۔پولیس نے طالب علم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

Browse Latest Weird News in Urdu