اپنے دوست کو خوش کرنے کے لیے درجنوں بار پلاسٹک سرجری کرانے والی خاتون کو غلطی کا احساس ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 دسمبر 2017 13:06

اپنے دوست کو خوش کرنے کے لیے درجنوں بار پلاسٹک سرجری کرانے والی خاتون  کو غلطی کا احساس ہوگیا

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی  22 سالہ خاتون  کو 30 بار سرجری کروانے کے بعد آخرکار احساس ہوا کہ وہ ایک بے بنیاد بات پر اپنا چہرہ بدلنے کی کوشش کر رہی تھی۔
یوٹیوب اسٹار بیری اینجی  کا کہنا ہے کہ اس نے 17 سال  کی عمر میں پہلی بار پلاسٹک سرجری کرائی تھی۔ ایک بیوٹی سنٹر کے باہر ملنے والے 799 ہانگ کانگ ڈالر کے سٹوڈنٹ  بیوٹی  پیکیج  سے اس نے پہلی سرجری کرائی، جس کے بعد اسے محسوس ہوا کہ اگلی بار سرجری کرا کر اوہ اپنے پسندیدہ اسٹار کی طرح نظر آ سکتی ہے۔

بیری نے اگلا پیکج 17 ہزار ہانگ کانگ ڈالر کا لیا۔ اس کے بعد تو وہ مسلسل پلاسٹک سرجری کراتی ہی چلی گئی۔ 21سال کی عمر میں اسے ایک بڑی عمر کا شخص پسند آگیا۔ اس کا نیا دوست ہر وقت اس  کا موازنہ دوسری عورتوں سے کرتا  تھا ۔

(جاری ہے)

دوست کو خوش کرنے کے لیے وہ پھر پلاسٹک سرجری کراتی رہی ۔چھ ماہ میں اس نے اپنے چہرے کو مکمل طور پر بدل دیا لیکن اس کا دوست پھر بھی مطمئن نہیں ہوا۔

بیری کو حسرت ہی رہی کہ اس کا دوست صرف ایک بار اسے خوبصورت کہہ دے۔ جب اسے  اپنی بے وقوفی کا احساس ہوا تو اس نے  اپنے دوست سے چھٹکارا پالیا۔
بیری اب یوٹیوب پر اپنے تجربات شیئر کرتی ہے اور دوسری خواتین کو یہ غلطی نہ دوہرانے کے مشورے دیتی ہے۔بیری  کا کہنا ہے کہ میرا چہرہ مصنوعی ہو سکتا ہے لیکن اس سے زیادہ سچا میرا دل ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu