ڈرائیور کو 18 سالوں میں ایک بار بھی ہارن نہ بجانے پر اعزاز سے نوازا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 دسمبر 2017 23:46

ڈرائیور کو 18 سالوں میں ایک  بار بھی ہارن نہ بجانے پر اعزاز سے نوازا گیا

ایک بھارتی ڈرائیور کو 18 سالوں تک ایک بھی بار ہارن نہ بجانے پر ”منش سنمان “ ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔ دیپ داس کا تعلق کولکتہ سے ہے۔اُن کا خیال ہے کہ بھارت بتدریج  پر امن ہو جائے گا اور اس  کی سڑکیں خاموش ہو جائیں گی۔
بھارت میں بے تحاشا ہارن بجانا  اب عام بات ہوگئی ہے۔موٹر سائیکل سوار تو خاص  طور پر اس کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔اس کے علاوہ گاڑی کو اوور ٹیک کرنے سے پہلے بھی ہارن بجایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان سب شور کی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔
دیپک داس بہت سی مشہور شخصیات کے ڈرائیور رہ چکے ہیں۔ سب نے ہی شور کی آلودگی کم کرنے کے لیے اس کی کوششوں کو سراہا ہے۔دیپک ہمیشہ سختی سے ہارن نہ بجانے کی پالیسی پر کاربند رہتے ہیں۔اُن کا خیال ہے کہ اُن کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو بھی شور کے بغیر ڈرائیونگ کی تحریک ملے۔وہ طویل روٹس جیسے دارجلنگ اور سکم جاتے ہوئے بھی ہارن نہیں بجاتے۔ انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی کولکتہ ہارن فری ہو جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu