بلی کو آگ سے بچانے کے لیے گھر میں دوبارہ داخل ہونے والی عورتیں اپنی بھی زندگی گنوا بیٹھی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 دسمبر 2017 23:46

بلی کو آگ سے بچانے کے لیے گھر میں دوبارہ داخل ہونے والی عورتیں اپنی بھی زندگی گنوا بیٹھی

حکام کے مطابق پنسلوانیا کے ایک جلتے ہوئے گھر میں دوبارہ داخل  ہو کر  پالتو بلی کو بچانے کی کوشش میں دو خواتین اپنی جانیں گنوا بیٹھیں جبکہ تیسری خاتون  جلنے سے شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں داخل ہے۔ زخمی خاتون بھی دوسروں کو بچانے کے لیے مکان میں داخل ہونا چاہتی تھی لیکن پولیس نے انہیں روک لیا۔

(جاری ہے)


یارک کاؤنٹی کے تحقیقی آفیسر نے بتایا کہ دونوں خواتین تہہ خانے سے ملی ہیں۔ یہ خواتین جس بلی کو بچانے آئیں تھی، وہ بھی مرچکی ہے۔
آگ لگنے کا یہ واقعہ فلاڈیلفیا کے مغرب میں تقریباً 90 میل (145 کلو میڑ) دور واقع  شریوزبری ٹاؤن شپ کے ایک گھر میں پیش آیا۔
پولیس نے حادثے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کے نام نہیں بتائے ہیں۔ آگ لگنے کی  وجوہات جاننے کےلیے بھی تحقیات جاری ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu