دنیا کے سب سے لمبے نوڈل کی لمبائی 3 کلومیٹر سے بھی زیادہ

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 دسمبر 2017 23:53

دنیا کے سب سے لمبے نوڈل کی لمبائی 3 کلومیٹر سے بھی زیادہ

دنیا کے سب سے لمبے نوڈل کا 2007 میں بنایا گیا عالمی  ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ ایک چینی فوڈ کمپنی نے کامیابی سے 3084 میٹر (10119فٹ 1.92 انچ) لمبا نوڈل بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔دو میل سے زیادہ طویل یہ نوڈل زیانگنین فوڈ کمپنی لمیٹؑڈ  کے باورچیوں نے بنایا ہے۔ انہوں نے روایتی ترکیب سے  نوڈل کو تیار کیا۔

(جاری ہے)

نوڈل کی تیاری میں 40 کلوگرام آٹا، 26.8 لیٹر پانی اور 0.6 کلوگرام نمک استعمال کیا گیا۔
یہ ریکارڈ  ننیانگ، ہینان میں 17 گھنٹوں میں بنایا گیا۔نوڈل کی پیمائش میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے جان گارلینڈ نے بھی مدد کی۔نوڈل کی پیمائش میں تین گھنٹے لگے۔اس سے  پہلے سب سے بڑے نوڈل کا عالمی ریکارڈ 548.7 میٹر (1800 فٹ 2 انچ)کا تھا۔ یہ ریکارڈ 2007 میں جاپان میں بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu