ایک شخص نے مائیکروویو اوون کو سرپر چپکا لیا، جان کے لالے پڑ گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 دسمبر 2017 23:49

ایک شخص نے مائیکروویو اوون  کو سرپر چپکا لیا، جان کے لالے پڑ گئے
انٹرنیٹ کے لیے شرارتی ویڈیو بنانے والے ایک شخص نے اپنے سر پر چپکانے والا مواد ڈال کر  مائیکروویو اوون کو سر پر  رکھ  لیا۔ریسکیو حکام نے اس شخص کو ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آزاد کرایا۔

(جاری ہے)


ویسٹ مڈ لینڈز فائر سروس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے دوستوں نے چپکنے والا مواد تیار کیا ، اس  کے سر پر ڈالا اور اس کے بعد اس کا سر اوون میں گھسا دیا گیا، جلد ہی چپکانے والا مواد سخت ہو گیا اور اس شخص کے لیے اپنا  سرباہر نکالنا مشکل ہوگیا۔

فورڈ ہاؤسز، وولورہیمپٹن سے تعلق رکھنے والے 22سالہ  شخص کا سر اوون میں پھنسنے پر اس کے دوستوں نے  اس کے منہ میں ایک ٹیوب ڈال دی تاکہ وہ آسانی سے سانس لے سکےھ۔ ریسکو حکام کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں یہ شخص دم گھٹنے سے مر سکتا تھا یا زخمی ہو سکتا تھا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹیکنیکل ٹیم نے اوون کے تمام پرزے کھول کر اس شخص کو آزاد کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu