ذہین لڑکی کے ایک جوابی ایس ایم ایس نے جھوٹے ایس ایم ایس بھیجنے والوں کو پریشان کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 دسمبر 2017 23:55

ذہین لڑکی کے ایک جوابی ایس ایم ایس نے جھوٹے ایس ایم ایس بھیجنے والوں کو پریشان کر دیا

آپ بھی یقیناً ہر روز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، انعام جیتنے ، لاٹری نکلنے اور ہسپتال میں بیٹھی صبا کی طرف سے ایزی لوڈ  کی درخواستوں   کے ایس ایم ایس سے پریشان ہونگے۔اسی طرح کے ایس ایم ایس بھیجنے والوں کو ایک لڑکی نے   ایک ہی ایس ایم ایس سے پریشان کر دیا۔
حال ہی میں شائنہ نام کی ایک لڑکی کو کسی انجان نمبر سے لیپ ٹاپ جیتنے کی خوشخبری دی گئی۔

خبر بے شک اچھی تھی لیکن افسوس شائنہ کو روز  ایسے کئی میسجیز ملتے ہیں۔ اس نے اب کی بار میسج بھیجنے والے کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

شائنہ کو جیسے ہی ایس ایم ایس ملا، انہوں نے  فوراً ہی جواب ایس ایم ایس بھیجا ”مبارک ہو، آپ نے Prayer Of the Day کے لیے کامیابی سے سبسکرائب کر لیا ہے۔ آپ کے لوڈ سے 50 پیسو کاٹ لیے جائیں گے!“
میسج بھیجنے والے نے گھبر ا کر ”کینسل “ لکھ کر رپلائی کیا لیکن شائنہ ابھی اس کی کلاس لینے کے موڈ میں تھی۔

شائنہ نے جواب لکھا کہ ”سوری، آپ نے ایک غلط کوڈ درج کیا ہے۔ برائے مہربانی دوبارہ کوشش کیجیے۔“ اس پر دھوکے باز نے پھر کینسل لکھ کر بھیج دیا، جس پر شائنہ نے پھر سے غلط کوڈ کا پیغام بھیج دیا۔
شائنہ نے اس کے سکرین شاٹ ٹؤئٹر پر بھی شیئر کیے، جہاں صارفین اس سے خوب محظوظ ہوئے۔

ذہین لڑکی کے ایک جوابی ایس ایم ایس نے جھوٹے ایس ایم ایس بھیجنے والوں ..

Browse Latest Weird News in Urdu