مائیکروویو اوون استعمال کرتے ہوئے صارفین ایک خطرناک غلطی کر رہے ہیں، یہ غلطی کینسر کا باعث بن سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 دسمبر 2017 23:55

مائیکروویو اوون استعمال کرتے ہوئے صارفین ایک خطرناک غلطی کر رہے ہیں، یہ غلطی کینسر کا باعث بن سکتی ہے

اکثر صارفین پلاسٹک کی  کراکری میں کھانے پینے کی اشیاء ڈال کر پھر انہیں اوون میں گرم کرتے ہیں۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غلطی کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
غذائی ماہر اور کلیو لینڈ  کلینک میں منیجر آف نیوٹریشن  لنڈسے مالون کا کہنا ہے کہ آپ کو پلاسٹک کے کنٹینر دیکھ بھال کر استعمال کرنے چاہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ان پر مائیکروویو سیف(Microwave Safe) کا لیبل ہو تو انہیں اوون میں رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اگر  یہ لیبل نہ ہوتو ان کو گرم پانی کی وجہ سے ڈش واشر میں بھی نہیں ڈالنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ جب پلاسٹک گرم ہوتا ہے تو یہ خطرناک بیماریوں جیسے کینسر کا باعث بنتا ہے۔لنڈسے مالون نے یہاں تک کہا کہ اگر پلاسٹک کے کنٹینر پر مائیکرو ویو سیف یا بی پی اے فری کا لیبل بھی ہو تب بھی  انہیں اوون میں نہیں رکھنا چاہیے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پلاسٹک کے جو برتن کھردرے ہو چکے ہیں یا  اُن کا رنگ بالکل ہی خراب ہو چکا ہے انہیں پھینک دینا چاہیے۔لنڈسے مالون نے  کہا کہ صارفین کو شیشے یا سرامک کے  برتن  استعمال کرنے چاہیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu