دنیا کی سب سے لمبی اور سب سے طویل دم والی بلی دونوں آگ سے جل مریں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 دسمبر 2017 23:52

دنیا کی سب سے لمبی اور سب سے طویل دم والی بلی دونوں آگ سے جل مریں

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے والی دو بلیاں گھر میں لگنے والی آگ سے جل مریں۔ بلیوں کے مالک نے تصدیق کی کہ گزشتہ ماہ ڈیٹرائٹ میں واقع ان کے مضافاتی گھر میں آگ لگنے سے دونوں بلیاں جاں بحق ہو چکی ہیں۔
ول پاورز کے بیان کے مطابق بدھ کے روز  آرکٹورس اور سائگنس نامی بلیوں کی باقیات مشی گن والے گھر کے تہہ خانے سے ملی ہیں۔12 نومبر کو لگنے والی اس آگ میں اس نے بلیوں کو تلاش کرنے کی کوشش بھی کی لیکن ایمرجنسی عملے نے اسے جگہ خالی کرنے کو کہا۔

دونوں بلیاں دھوئیں میں دم گھٹنے کی وجہ سے خاموش ہو چکی تھیں۔
آرکٹورس دنیا کی سب سے لمبی پالتو بلی تھی جو کہ تقریباً 19 انچ لمبی تھی۔ اور سائگنس دنیا کی سب سے طویل دم رکھنے والی پالتو بلی تھی، اس کی دم 17 انچ سے زیادہ لمبی تھی۔

(جاری ہے)


ول پاور نے فیس بک پر پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح ان کے گھر میں آگ لگنے پر الارم کیوجہ سے ان کی آنکھ کھلی تو انہوں نے بلیوں کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی۔

لیکن دیر ہو چکی تھی کیونکہ دھوئیں کے اثرات ان پر غالب آنے لگے تھے۔ وہ اپنا سب کچھ اس آگ میں کھو چکے ہیں۔ان کے پاس دیگر ذرائع موجود نہ ہونے کےباوجود صرف بلیاں کا معاملہ دکھ آمیز ہے۔ ابھی بھی انہوں نے ایک امید قائم کر رکھی ہے کہ شاید مضافاتی علاقوں میں کسی شخص کو ایسی کوئی بلی دکھائی دے تو وہ اسے ان تک پہنچا دے۔

دنیا کی سب سے لمبی اور سب سے طویل دم والی بلی دونوں آگ سے جل مریں

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu