یوٹیوب ویڈیو میں بے عزتی کرنے والے کو ڈرگ لارڈ نے گولیوں سے چھلنی کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 دسمبر 2017 23:38

یوٹیوب ویڈیو میں بے عزتی کرنے والے  کو  ڈرگ لارڈ نے  گولیوں سے چھلنی کر دیا

جان لوئیس لیگناس روزیلز نے  اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک ڈرگ لارڈ نیمیسیو اوسیگارا کروانٹیس  عرف ایل منچوکا  مذاق اڑا رہا تھا ۔ جان لوئیس کاتعلق مشہور زمانہ ڈرگ مافیا لارڈ ایل چاپو گزمین سے ہے۔  سوموار کے روز مسلح افراد نےجان لوئیس  لیگناس روزیلز کو اس وقت گولیوں سے بھون دیا جب وہ دوستوں کے ساتھ بار میں ایک پارٹی میں مصروف تھا۔

اس طرح سوشل میڈیا کے اس مشہور سٹار کی موت واقع ہوگئی،موت سے پہلے جان لوئیس کے دوست نے اسے ٹیگ گیا تو ڈرگ لارڈ کو اس کی لوکیشن معلوم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جان لوئیس نے منشیات فروشوں سے گہرے روابط رکھنے والے نیمیسیو اوسیگارا المعروف ایل منچو  کا ایک ویڈیو میں مذاق اڑایا اور اسے یوٹیوب پر اپلوڈ کردیا۔

(جاری ہے)

سوموار کو رات 11 بجے کے قریب ایک بار میں موسیقی کے پروگرام میں اپنے دوستوں کے ساتھ شریک جان لوئیس پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

اسے 15 سے زائد گولیاں ماری گئیں اور تقریباً نیم  بے جان حالت میں  چھوڑ دیا گیا۔ بار میں کام کرنے والے ایک 25 سالہ شخص کو بھی گولیاں لگیں۔ وہ دونوں بعد میں اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔
جان لوئیس انٹرنیٹ پر انتہائی مشہور شخصیت تھا۔ وہ فیس بک پر دس لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر تین لاکھ اور ٹوئٹر پر تیس ہزار فالوورز رکھتا تھا۔


وہ اپنے بچگانہ چہرے اور بہترین حس مزاح رکھنے کی وجہ سے مقبول تھا۔ اکثر پوسٹس میں وہ اپنے  زیادہ وزن یا موٹاپے کا مذاق بنایا کرتا تھا۔مرنے سے پہلے اس نے ایک پوسٹ میں ایسے کسی حملے میں مارے جانے کے بارے میں پیشگوئی بھی کی تھی۔
ایل منچو  میکسیکو کے سب سے مطلوب اشخاص میں سے ایک ہے اور حال میں اس کے سر کی قیمت پانچ ملین امریکی ڈالرز (3.7 ملین پاؤنڈز) ہے۔  وہ جیلیسکو نیو جنریشن کارٹل کا سربراہ ہے جس کے ایل چاپو کے سینیول کارٹل سے گہرے روابط رہ چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu