لڑکی نے حقیقی زندگی میں پورسلِين گڑیا جیسا نظر آنے کے لیے بیس ہزار پاؤنڈ خرچ کردئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 دسمبر 2017 23:38

لڑکی نے حقیقی زندگی میں پورسلِين گڑیا جیسا نظر آنے کے لیے بیس ہزار پاؤنڈ خرچ کردئیے

جیڈ سمتھ نامی 21 سالہ لڑکی اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے میں مگن ہیں۔ وہ لولیٹا  گڑیا کی طرح  نظر آنا چاہتی ہیں  اور حقیقت میں گڑیا جیسی زندگی بسر کرنے کی خواہش رکھتی ہیں  ۔  ایک رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے وہ اب تک تقریباً دس ہزار پاؤنڈز کپڑوں پر اور آٹھ ہزار کے لگ بھگ جوتوں کی خریداری پر خرچ کر چکی ہیں۔ یہ لباس اور جوتے بالکل گڑیا کے لباس و جوتوں کی مانند نظر آتے ہیں۔


انہوں نے 11 سال کی عمر سے ہی پہننے اوڑھنے کے لیے اس طرز کا فیشن اپنا لیا تھا۔ گڑیا کی طرح گلٹر لگانے کے لیے وہ مہینے میں 20 پاؤنڈز خرچ کرتی ہیں اور انہیں تیار ہونے کے لیے صبح چار بجے ہی اٹھنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا ہے٬ " میں نے تقریباً دس ہزار پاؤنڈز صرف اپنے کپڑوں پہ خرچ کیے ہیں۔ میں زیادہ تر اپنے لباس جاپان اور کوریا سے منگواتی ہوں“ انہوں نے کہا کہ ”میرے پاس جوتوں کے تقریباً 40 جوڑے ہیں اور 40 کی چین  ہیں“۔

(جاری ہے)

ان کی رقم زیادہ تر کھلونے سے متعلق چیزیں جمع کرنے میں خرچ ہوتی ہے۔
جیڈ جو کہ سوشل میڈیا پر پرنسز جیڈ کے نام سے مشہور ہیں، اپنی فیملی کے ساتھ رہتی ہیں ۔ ان کے گھر والے انہیں ذخیرہ اندوز کہہ کر پکارتے ہیں۔
جیڈکے گھر والوں کی خواہش ہے کہ وہ  کبھی عام کپڑے بھی پہنا کریں لیکن ا ب گھر والوں نے انہیں اسی حال میں قبول کر لیا ہے جیسے وہ  زندگی گزار رہی ہیں۔

لڑکی نے حقیقی زندگی میں پورسلِين گڑیا جیسا نظر آنے کے لیے بیس ہزار پاؤنڈ ..

Browse Latest Weird News in Urdu