فراڈ کے مجرم کو 13275 سال قید کی سزا

ہفتہ 30 دسمبر 2017 12:41

فراڈ کے مجرم کو 13275 سال قید کی سزا
بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2017ء) تھائی لینڈ میں ایک عدالت نے فراڈ کے ایک مجرم کو 13275 سال قید کی سزا سنادی گئی ،ْ 34 سالہ پوڈٹ کیتیتھراڈلوک نے ایک پونزائی سکیم چلانے کا اعتراف کیا جہاں اس نے اپنے سرمایہ کاروں کو انتہائی زیادہ منافع دینے کے وعدے کیے تھے۔کیتیتھراڈلوک کی سکیم کا نشانہ 40000 لوگ بنے اور انھوں نے اس کی کمپنیوں میں تقریباً 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

عدالت کے مطابق کیتیتھراڈلوک نے غیر قانونی قرضے دیے اور فراڈ کے جرم کے 2653 مرتبہ مرتکب ہوئے ،ْمجرم کے اعترافی بیان کے پیشِ نظر عدالت نے اس کی سزا نصف کر کے 6637 سال اور چھ ماہ کرنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ کیتیتھراڈلوک صرف بیس سال قید گزاریں کیونکہ جن دو اقسام کے فراڈ کے وہ مرتکب ہوئے ہیں تھائی قوانین کے مطابق ان میں مجرم کو دس سال قید کی حد مقرر ہے۔

(جاری ہے)

وکیلِ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ کیتیتھراڈلوک سیمینار منعقد کرتا تھا جہاں وہ لوگوں یہ کہہ کر اپنی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا تھا کہ یہ کمپنیاں پراپرٹی ڈویلپمنٹ، برآمدات، اور استعمال شدہ گاڑیوں کے کاروبار سے منسلک ہیں۔مقامی اخبار بنکاک پوسٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو انتہائی زیادہ شرح کے منافعوں کا لالچ دیا جاتا تھا اور نئے سرمایہ کار لانے کے لیے معاوضہ بھی دیا جاتا تھا۔

کسی بھی پرامڈ سکیم یا پوزائی سکیم کی طرح نئے سرمایہ کاروں کے پیسوں سے پرانے سرمایہ کاروں کو منافع دیا جاتا تھا۔یاد رہے کہ پوڈٹ کیتیتھراڈلوک اگست سے بنکاک جیل میں زیرِ حراست ہیں اور ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔عدالت نے ان کی دونوں کمپنیوں کو دو کروڑ ڈالر جرمانہ کیا ہے۔ اس کے علاہو عدالت نے پوڈٹ کیتیتھراڈلوک اور ان کی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ شناخت شدہ 2653 متاثرین کو ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی رقم 7لا5 فیصد سالانہ سود سمیت واپس کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu