عورت نے مرحوم دادی کی آواز کو ٹیٹو میں بدل لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 5 جنوری 2018 20:32

عورت نے مرحوم دادی کی آواز کو ٹیٹو میں بدل لیا

شکاگو سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے  اپنے دل کے پاس ایک غیر معمولی ٹیٹو بنوایا ہے۔ یہ ٹیٹو اس کی دادی کی آخری  وائس میل ہے ،جسے اس نے ٹیٹو شکل دی ہے۔
ساکیرا اینجلیک نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اس کی بائیں ہنسلی کی  ہڈی کے نیچے ایک ٹیٹو بنا ہوا ہے اور وہ اسے سمارٹ فون سے سکین کر رہی ہے۔ سکین کے دوران سمارٹ فون ایپلی کیشن تین سال پہلے کے  اس کی دادی کے پیغام کو پڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)


ساکیرا نے ٹوئٹ کیا کہ ”میری  دادی میرے ہائی سکول کے جوئینر سال میں وفات پا گئیں تھی۔ اپنی وفات سے ایک مہینہ پہلے انہوں نے مجھے وائس میل میں سالگرہ کی  مبارک کا پیغام بھیجا تھا۔ آج میں نے اپنے دل کے پاس  اس(وائس میل) کا  ویو فارم ٹیٹو بنوایا ہے۔“ اس نے مزید لکھا کہ” میں صرف اپنا کیمرہ پکڑ کے اسے (وائس میل) کو پلے کر سکتی ہوں“۔
ساکیرا نے بتایا کہ ٹیٹو اور ایپ سکن موشن ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔ جس میں صارف آڈیو فائل اپ لوڈ کرتا ہے ۔ جب بھی سمارٹ فون کے ساتھ متعلقہ ساؤند ویوو سکین کیا جائے، آواز پلے ہو جاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu