زیمبیا میں ہیضے سے بچاؤ کے لیے ایک ہفتے تک دعائیں کرنے کے ساتھ روزے رکھے جائیں گے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 جنوری 2018 23:08

زیمبیا میں ہیضے سے بچاؤ کے لیے ایک ہفتے تک دعائیں کرنے کے ساتھ روزے رکھے جائیں گے

زیمبیا میں سوموار سے خصوصی دعائیں کرنے کے ساتھ ساتھ  روزے رکھے جا رہے ہیں۔ یہ دعائیں اور روزے زیمبیا میں آنے والی ہیضے کی وبا سےبچنے کے لیے  ہے۔
ہیضے سے بچنے کے لیے ایک ہفتہ روزے رکھنے اور دعائیں کرنے کی اپیل زیمبیا کے وزیر مذہب اور قومی رہنمائی ، ریورینڈ گوڈفریدا، نے کی ہے۔ انہوں نے سختی سے کہا ہے کہ ہر کوئی دعائیں کرے اور روزے رکھے۔

(جاری ہے)

ریورینڈ گوڈفریدا نے بائبل کی مختلف آیات کا حوالہ دے کر کہا کہ وہ اُن کےمطابق دعائیں مانگ رہے ہیں اور روزے رکھ رہے ہیں۔
زیمبیا میں ہیضے  کو ملک سے بھگانے کے لیے روزے رکھنے کا  دورانیہ 15 جنوری بروز سوموار سے شروع ہو چکا ہے اور یہ 22 جنوری بروز سوموار تک جاری رہے گا۔
زیمبیا میں ہیضے کا پہلا کیس اکتوبر میں سامنے آیا تھا۔ ہیضے سے 4 اکتوبر سے  اب تک 74افراد ہلاک ہو چکے ہیں  جبکہ اس کے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 3200 ہے۔اگر ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں کچھ کمی ہوئی تو زیمبیا کے سکول بھی 23 جنوری سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu