فرانسیسی خریداروں نے نوٹیلا پر زبردست رعایت ملنے پر فساد برپا کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 جنوری 2018 23:31

فرانسیسی خریداروں نے نوٹیلا  پر زبردست رعایت ملنے پر فساد برپا کر دیا
ترقی پذیر ممالک میں تو اکثر ایسے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں، جب زبردست رعایت ملنے پر سٹورز کے شیشے ٹوٹ جاتے ہیں یا لمبی لمبی لائنیں لگ جاتی ہے لیکن ایسا صرف ترقی پذیر ممالک  میں ہی نہیں ہوتا۔
فرانس کی ایک سپرمارکیٹ چین نے نوٹیلا کی قیمت پر 70 فیصد رعایت دی تو خریدروں  نے  سٹور پر ہلہ بول دیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ  خریداری کے دوران لوگ ایک دوسرے سے نوٹیلا چھینتے رہے، اس دوران بہت سے جار بھی زمین پر گر کر ٹوٹ گئے اور خریداروں کے بیچ کافی جھگڑا بھی ہوا۔

(جاری ہے)


ایک سٹور کے ایک ملازم نے بتایا کہ  لوگ ایک دم سٹور میں گھس آئے اور ہر چیز کو تہس نہس کر دیا۔ ملازم نے بتایا کہ ہم اتنے تنگ ہوئے کہ پولیس کو بلانے ہی والے تھے۔ایک دوسرےملازم نے بتایا کہ 70 فیصد رعایت دینے کے باوجود بھی نوٹیلا کی چوری ہو رہی تھی۔
جب اے ایف پی نے سپرمارکیٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنے خریداروں سے معذرت کی اور بتایا کہ انہیں خریداروں کی طرف سے ایسے  بھرپور ردعمل کی  توقع نہیں تھی۔یہ سپر مارکیٹ عام طور پر 4.50 یورو(5.60 ڈالر) میں نوٹیلا دیتی ہے لیکن  اس کی  رعایتی قیمت 1.41 یورو تھی۔دنیا بھر کے 160 ممالک میں سالانہ  800 ملین پاؤنڈ کی نوٹیلا  استعمال کی جاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu