108 سالہ بزرگ نے طویل عمری کا راز بتا دیا۔ یہ اچھی بیوی کی وجہ سے ممکن ہوا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 فروری 2018 17:28

108 سالہ بزرگ نے طویل عمری کا راز بتا دیا۔ یہ اچھی بیوی کی وجہ سے ممکن ہوا

کینیڈا سے تعلق رکھنے والےفراخ دل اور صحیح غلط کا قوی احساس رکھنے والے ایسمنڈ ایلکاک نے اپنی 108ویں سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی۔صحافیوں اور فوٹوگرافرز کو بھی مدعو کیا گیا۔ جب ایلکاک سے طویل العمری کا راز دریافت کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا، "مجھے حقیقتاً ایک اچھی بیوی نصیب ہوئی۔"
ان کی دلعزیز بیوی ہیلن سات سال قبل وفات پا چکی تھیں۔

وہ اپنے خاوند سے سات برس چھوٹی تھیں۔ جب وہ دماغی بیماری ڈیمینشیا  کا شکار ہوئیں تو ایلکاک نے ان کی بہت زیادہ دیکھ بھال کی، یہاں تک کہ جب وہ مزید خدمت کرنے کرنے کے قابل نہ رہے تو انہوں نے اپنی  بیوی  کو اولڈ ہوم بھیج  دیا۔
ان کے پوتے ونس لینی نے بتایا کہ وہ ان کے لیے سب کچھ تھیں۔ اپنی بیوی کے گزر جانے کے بعد ایلکاک تنہا رہ گئے۔

(جاری ہے)

100 سال کی عمر میں انہوں نے ایک نئے برانڈ کی کار "لٹل فورڈ" خریدی۔

ان کے پوتے کا کہنا تھا کہ  انہوں نے ساسکچیوان کے گردونواح میں اس پر سواری کی لیکن کبھی ہائی وے پر جا کر ڈرائیونگ نہیں کی۔
انہیں چلنے پھرنے میں دقت کا سامنا ہوا جوکہ آخرکار انہیں وہیل چیئر پر لے آیا۔ 101سال کی عمر میں وہ کیروبرٹ ہیلتھ سینٹر رہنے کے لیے چلے گئے جہاں وہ لوگ ان کی سالگرہ منانے لگے اور اس کا اعلان وہ اپنے فیس بک پیج پر کرنے لگے۔

جب لینی اس دن ان سے ملنے گیا تو انہوں نے اسے بتایا کہ "میں واقعی کمر سے بہت بہتر ہوں۔"  اس کے دادا ایلکاک ابھی تک چست ہیں۔ اس کا کہنا ہے، "انہیں پڑھنا پسند ہے  وہ ٹورنٹو بلیو جیز سے محبت کرتے ہیں, خبریں دیکھتے ہیں۔ نیز ان کا ایک فیس بک پیج بھی ہے اور وہ روزانہ اپنے بیٹے ڈیل سے بات کرنے کے لیے آئی پیڈ کا استعمال کرتے ہیں۔
ایلکاک 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے سے پہلے ایک کسان تھے۔

انہوں نے گندم اور کینولا اگایا اور وہ میلوں دور تک اپنے کام سے مخلص اور مضبوط اقدار کے مالک شخص کے طور پر مشہور تھے۔
اپنی محبت سے جدا ہونے سے قبل ایلکاک اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے 25 سالہ بیٹے کی کینسر کے باعث موت واقع ہونے کا صدمہ بھی جھیل  چکے تھے۔اس کے علاوہ 53 سالہ ایک اور بیٹا ہوائی جہاز کے حادثے میں بھی جاں بحق ہوا۔ ان کے کل 6 بچے تھے۔

اب ان کے 12 پوتے ہیں۔
ایلکاک پہلی بار  مقامی رقص پروگرام میں ہیلن سے  ملے تھے۔۔ لینی نے بتایا کہ "جب انہوں نے انہیں (ہیلن) کو دیکھا تو اپنے دوست کو بتایا کہ وہ اس خاتون سے شادی کرنے والے ہیں۔" اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ 29 سال کی عمر میں انہوں نے 22 سالہ ہیلن سے شادی رچا لی۔ شادی کے بعد انہوں نے 72 سال ایک ساتھ گزارے۔ ایلکاک کی موجودہ رہائش گاہ پر چند تنہا خواتین بھی موجود ہیں لیکن وہ کسی میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ وہ صرف ایک خاتون تک محدود رہنے والے شخص ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu