جیون ساتھی کی تلاش کے بہتر موقع کے لیے نوجوان نے خواتین کی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 مارچ 2018 23:18

جیون ساتھی کی تلاش کے بہتر موقع کے لیے نوجوان نے خواتین کی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
چین سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ نوجوان اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جب اس نے ساتھی کی تلاش کے بہتر موقع کے لیے خواتین کی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا اعتراف کیا۔
1979 سے 2019 سے چین میں جاری رہنے والی ایک بچے کی پالیسی  کی وجہ سے اب وہاں  مردوں کی تعداد عورتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران والدین کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ بیٹی کی بجائے بیٹے کو ترجیح دیں، کیونکہ بیٹا شادی کے بعد چھوڑ  کر نہیں جاتا۔


اس وقت چین کے کچھ صوبوں میں 100 لڑکیوں کے لیے 130 لڑکے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا خیال ہے کہ اگلی چند دہائیوں میں کئی کروڑ چینی افراد کو شادی کے لیے عورتیں دستیاب نہیں ہونگی۔
ایسی کسی صورتحال سے بچنے کےلیے 18سالہ چینی لڑکے نے خواتین کی یونیورسٹی میں  داخلے کے لیے اپلائی کردیا۔ اپنے انٹرویو میں بھی لڑکے نے اعتراف کیا کہ اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا مقصد پارٹنر کی تلاش کے موقع کو بہتر بنانا ہے۔

چین کی اس یونیورسٹی میں صرف  لڑکیوں کو ہی نہیں بلکہ لڑکوں کو بھی داخلہ دیا جاتا ہے لیکن ان کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔ 1500 لڑکیوں کے مقابلے میں صرف 15 لڑکوں کو داخلہ ملتا ہے۔  لڑکوں کو داخلہ لینے کے لیے یہاں سخت سکریننگ سے گزرنا پڑتا ہے۔پچھلے سال تو اس یونیورسٹی میں صرف ایک لڑکے کو داخلہ ملا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu