چین میں ضائع ہونے والی خوراک سے جنوبی کوریا کی پوری آبادی کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 مارچ 2018 23:18

چین میں   ضائع ہونے والی خوراک سے جنوبی کوریا کی پوری آبادی کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے

بیجنگ میں منعقدہ ایک سیمینار میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 2015 میں چینی صارفین نے اندازاً 17 سے 18 ملین ٹن کھانا ضائع کردیا۔ یہ مقدار اتنی زیادہ ہے  کہ اس سے سالانہ 30 تا 50 ملین افراد  کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ 2016 میں جنوبی کوریا کی کل آبادی 51.25ملین تھی۔
2015 میں چین کے  چار شہروں بیجنگ، شنگھائی، چینگدو اور لہاسا میں کیے گئے سروے کے مطابق ضائع کی جانے والی خوراک کی فہرست میں سبزیاں اول نمبر پر ہیں جو کہ کل ضائع شدہ خوراک کا 29 فیصد ہیں۔

(جاری ہے)

اس نئے سروے کے مطابق ضائع کی جانے والی خوراک میں  چاول اور نوڈلز کا ضیاع 24 فیصد اور ر گوشت  کا ضیاع 18 فیصد ہے ۔
اس ریسرچ کا حیران کن پہلو یہ ہے کہ مذکورہ شہروں میں ہر صارف  ہر کھانے کے موقع پر خوراک کا 93 گرام حصہ ضائع کر دیتا ہے جبکہ خوراک کا زیادہ بڑا حصہ سکولوں کے کیفے ٹیریا اور بڑے ریستورانوں میں ضائع ہوتا ہے ۔
خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے کا بہترین حل یہی ہے کہ کھانے پینے کے معاملے میں مناسب اور صحتمندانہ عادات اپنائی جائیں۔
ماہرین بھی  لوگوں کو زیادہ ڈشز کے بجائے سادہ لیکن متوازن غذا کھانے کی تلقین کرتے ہیں، خاص طور پر ان افراد کو جوکہ اپنے دوستوں اور رشتےداروں کے ساتھ تقریبات میں کھانا کھارہے ہوتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu