نمکین پانی سے فن پارے بنانے والی حیرت انگیز فنکارہ، مائی ہیراشیما

پیر 2 اپریل 2018 22:18

نمکین پانی سے  فن پارے بنانے والی حیرت انگیز فنکارہ، مائی ہیراشیما

داغ دھبے مٹانے سے لے کر ماؤتھ واش کے متبادل تک نمکین  پانی  استعمال روزمرہ زندگی میں بہت عام ہے۔لیکن اب اس کا نیا استعمال سامنے آیا ہے۔ جاپانی ماہر فنکارہ  مائی ہیراشیما  نمکین پانی سے نہایت نفیس پینٹنگ کے اعلیٰ نمونے تخلیق کرتی ہیں۔
مائی ہیراشیما نہایت احتیاط سے سیاہ کاغذ کے کینوس پر چھوٹے برشز اوربانس کی تیلیوں کا استعمال کرتے ہوئے  نمکین پانی سے  ڈیزائن بناتی ہیں۔

اس کے بعد وہ پانی کو حرارت پہنچا کر بھاپ کی شکل میں اڑا دیتی ہیں۔ اس سے نیچے موجود نمک کرسٹلز کی شکل میں نمایاں ہو کر نہایت خوبصورت اور عمدہ انداز میں بنی شاہکار  پینٹنگ معلوم ہوتا ہے۔ یہ بڑا محنت والا اور وقت طلب کام ہے کیونکہ اس میں موسم، درجہ حرارت یہاں تک کہ پانی خشک کرتے وقت شعلے کا پینٹنگ سے مناسب فاصلہ بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

تھوڑی سی غلطی ساری محنت پر پانی پھیر سکتی ہے۔لیکن اس کا نتیجہ بڑا ہی متاثر کن ہے۔
نوجوان فنکارہ کو ایک پینٹنگ بنانے میں بارہ گھنٹے سے لے کر ایک مہینہ تک لگ سکتا ہے۔
ان پینٹنگز کی فروخت سے متعلق جب مائی ہیراشیما سے سوال کیا گیا تو ان  کا کہنا تھا کہ اب تک اس کی پینٹنگز کے خریدار صرف اس کے قریبی دوست احباب اور واقف کار افراد تھے لیکن جلد ہی وہ دیگر لوگوں کو بھی اپنی پینٹنگز خریدنے کا موقع فراہم کریں گی لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ خریداری کرنے والے افراد ان پینٹنگز کو خشک جگہ پر رکھیں۔

آرٹ کے ان دلکش نمونوں کی قیمت خرید گرچہ ان کی جسامت اور ڈیزائن پر منحصر ہے تاہم ابتدائی قیمت 4,500 ین (42 ڈالر) تک ہوگی۔ مائی ہیراشیما کے بنائے گئے حیرت انگیز سالٹ واٹر آرٹ کے نمونے ان کے ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی  دیکھے جاسکتے ہیں۔

نمکین پانی سے  فن پارے بنانے والی حیرت انگیز فنکارہ، مائی ہیراشیما

Browse Latest Weird News in Urdu