- Home
- Weird
- تھائی کمپنی نے غریب جوڑوں کو شاندار جہیز کرائے پر دینا شروع کر دیا۔ دلہوں کی مشکل آسان ہوگئی
تھائی کمپنی نے غریب جوڑوں کو شاندار جہیز کرائے پر دینا شروع کر دیا۔ دلہوں کی مشکل آسان ہوگئی
امین اکبر جمعہ 13 اپریل 2018 23:37
تھائی لینڈ کے علاقے چیانگ مائی میں خاص تقریبات کا اہتمام کرنے والی کمپنی رومینٹیس اپنی نئی سروس کی بدولت خبروں کا حصہ بن گئی ہے۔ شادی کے دن جو جوڑے اپنے والدین کی عزت بڑھانے کی خاطر مہنگا جہیز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، رومینٹیس ان کی یہ مشکل حل کرنے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔ نہایت شاندار جہیز کم قیمت پر ان جوڑوں کو فراہم کردیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی شادی پر اس کی نمود و نمائش کر کے کم ازکم اپنی شادی کا دن یادگار بنانے کے قابل ہو سکیں۔
(جاری ہے)
تھائی ثقافت میں جہیز کی رسم بہت زیادہ عام ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق رومینٹیس 10 ملین تھائی بھات (3,20,000 ڈالر) نقد اور 100 بھات وزنی سونے کی ڈلیاں ضرورت مند جوڑوں کو مناسب کرایے پر فراہم کرتا ہے۔ مثال کے طور پر 500,000 تھائی بھات (16,000 ڈالر) نقد اور ایک مہنگی مرسڈیز سیڈان کی شادی پر نمائش کے لیے جوڑوں کو 35,000 تھائی بھات (1,100 ڈالر) کرایے کی مد میں ادا کرنے پڑتے ہیں۔
کمپنی کی طرف سے پیش کردہ ایک دوسرا پیکج یہ ہے کہ جوڑے 1 ملین تھائی بھات (32,000 ڈالر) نقد کے ساتھ مرسڈیز کے لیے 49,999 تھائی بھات (1,600 ڈالر) ادا کر سکتے ہیں۔
رومینٹیس کمپنی کے مالکان، 31 سالہ توان سپانونٹکورن اور اس کی 28 سالہ بیوی کنگکائی نے ایک تھائی ویب سائٹ کو بتایا کہ اس نئی سروس کا آغاز انہوں نے اپنی شادی میں پیش آنے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔چونکہ 5 سال قبل ان کی شادی پر ان کے خاندان جہیز کے نام پر کچھ بھی دکھانے کے قابل نہ تھے لہٰذا انہوں نے دوسرے غریب جوڑوں کو یہ موقع دیا ہے تاکہ وہ اپنی شادی کے خاص دن کو مکمل اور خوبصورت یادگار بنا سکیں۔
تین ماہ سے جاری اس سروس سے اب تک درجنوں جوڑے مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اب تک زیادہ سے زیادہ 1 ملین تھائی بھات (32,000 ڈالر) نقد رقم کا جہیز کرائے پر دیا ہے ۔
کچھ لوگ اس سروس کو بنک کے ادھار یا رقم کےادھار کا نام بھی دے رہے ہیں لیکن حقیقت میں یہ سجاوٹی اشیا کرائے پر دینے کی طرح جہیز کرائے پر دینے کی سروس ہے۔اس سروس کے دوران کمپنی پہلے معاہدہ کرتی ہے کہ دلہا دلہن رقم کو استعمال نہیں کریں گے۔ سونے کی ڈلیوں کو صرف دکھائیں گےاور مرسیڈیز اور دیگر اشیاء کو ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے۔ گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیاء کا انتظام صرف کمپنی کے ملازمین کے پاس ہوتا ہے۔ معاہدے میں یہاں تک لکھا ہوتا ہے کہ دلہا اور دلہن بھی رقم اور سونے کی ڈلیوں کےعلاوہ دیگر سامان کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-