ڈاکٹروں نے ایک شخص کے معدے سے 20سال پہلے نگلا ہوا لائٹر نکال لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 اپریل 2018 23:22

ڈاکٹروں نے ایک شخص کے معدے  سے 20سال پہلے نگلا  ہوا لائٹر نکال لیا
چین کےایک ہسپتال کےڈاکٹروں  کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو بار سرجری کر کے ایک شخص کے پیٹ میں سے 20 سال پہلے نگلا گیا لائٹر نکال لیا ہے۔
چین کے صوبہ سیچوان  کے چینگڈو شہر میں ڈاکٹروں نے اس شخص کے جسم میں کیمرہ  ڈال کر ویڈیو بنائی، جس کی وجہ سے پلاسٹک اور دھات کے بنے  لائٹر کو نکالنا   آسان ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لائٹر نکالنے کی پہلی کوشش ناکام ہوئی تھی لیکن دوسری بار سرجری میں صرف دس منٹ لگے۔

Browse Latest Weird News in Urdu