تھائی خاتون نے اپنے ہاتھ پر زندگی کو بچانے والا ٹیٹو بنوا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 اپریل 2018 20:53

تھائی خاتون نے اپنے ہاتھ پر زندگی کو بچانے والا ٹیٹو بنوا لیا

تھائی لینڈ کے صوبہ  چیانگ مائی سے  تعلق رکھنے والی خاتون کو کچھ  ادویات  سے  شدید الرجی ہے۔ اسی وجہ سے انہیں دو راتیں ہسپتال کے  انتہائی نگہداشت وارڈ  میں گزارنا پڑیں۔لگتا ہے کہ اب ڈاکٹر غلطی سے بھی یہ ادویات انہیں نہیں دے سکیں گے، چاہے وہ خاتون بے ہوش ہی  کیوں نہ ہو۔
ہانگ ڈونگ ضلع سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ  سریون کاسویا نے اپنے بازو پر ٹیٹو کی  شکل میں ایسی تمام ادویات کی فہرست بنائی ہے جس سے انہیں الرجی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی ہاتھ پر الرجی کی علامات بھی درج ہیں۔
پچھلے اکتوبر میں سریون   الرجی کے باعث  موت کے منہ میں جاتے جاتے بچی ہیں۔ اس لیے وہ نہیں چاہتیں کہ دوبارہ انہیں ایسی کسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے۔ان کے بازو پہ بنے ٹیٹوز کی تصاویر سوشل میڈیا پر عام ہو گئی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ اگر وہ بے ہوش بھی ہو جائیں تو ڈاکٹر اُن کا ہاتھ دیکھ کر جان سکتے ہیں کہ انہیں کس کس دوا سے الرجی ہے۔ لوگ سریون کے ٹیٹو کو اس کا تعویز سمجھتے ہیں،ایسا تعویز جو ان کی جان کی حفاظت کرتا ہے ۔ سریون بھی اس ٹیٹو کی تعویز کی طرح ہی حفاظت کرتیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu