فرانسیسی میوزیم میں رکھے گئے آدھے سے زیادہ فن پارے جعلی نکلے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 2 مئی 2018 14:57

فرانسیسی میوزیم میں رکھے گئے آدھے سے زیادہ فن پارے جعلی نکلے

ایلنئے،  جنوبی فرانس  کے ایک مقامی میوزیم  میں مصور ایچن تیرس (پیدائش1857، وفات  1922) کے فن پارے رکھے گئے ہیں ۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ ان 140  فن پاروں میں سے کم از کم 82 فن پارے  جعلی ہیں۔
  مصور ایچن تیرس کے نام سے منسوب  اس  میوزیم  میں 20 سال کے عرصے  میں خریدی جانے والی  تصویروں، ڈرائنگز اور واٹر کلرز کی مالیت  تقریباً  160,000 یوروز (193,000ڈالرز) ہے۔

(جاری ہے)

لیکن حال ہی میں فن  کے ایک تاریخ دان ایرک فورکاڈ، جنہوں نے میوزیم کی تزین و  آرائش کے دوران تمام فن پاروں کا جائزہ لیا ہے، نے بتایا کہ ان فن پاروں میں سے بہت  سے مصور نے نہیں بنائے۔ انہوں نے بتایا کہ مصور سے منسوب بہت سے تصویروں میں بنائی گئی عمارتیں حقیقت میں مصور کی وفات کے بعد بنائی گئی ہیں اس کا  مطلب ہے کہ   یہ تصویریں ہی مصور کی وفات کے بعد کی ہیں۔

اس کے علاوہ جن تصویروں میں عمارتیں نہیں تھیں اُن کے بارے میں بھی غیر معمولی باتیں سامنے آئیں  ہیں۔اس کے بعد ماہرین کی ایک تحقیقی کمیٹی نے تمام فن  پاروں کا بغور معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کی کہ  میوزیم  کے 140 فن پاروں  میں سے 82 جعلی ہیں۔شہر کے میئر، جو اس انکشاف پر حیران رہ گئے  ہیں، نے دھوکہ دہی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں  لانے کا اعلان کیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu