چین میں پالتو جانوروں کے مالکان ان کی تدفین کے لیے بھاری رقم خرچ کرنے کو تیار ہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 19 مئی 2018 23:21

چین میں پالتو جانوروں کے مالکان ان کی تدفین کے لیے بھاری رقم خرچ کرنے کو تیار ہیں

چین میں پالتو جانور رکھنے والے زیادہ تر لوگ اپنے پالتو دوستوں  کے مرنے کے بعد ان کو پالتو جانوروں کے قبرستان میں  دفن کرنا چاہتے ہیں چاہے ان کی قبر پر بھاری رقم ہی کیوں نہ خرچ کرنی پڑے۔
2015 میں چین میں تقریباً 100 ملین پالتو جانوروں کو رجسٹر کیا گیا تھا اور ایک سروے کے مطابق ہر سال ایک ملین سے زائد جانور مرجاتے ہیں۔
بیجنگ کے گردونواح میں "Pet Heaven" یعنی "پالتو جانوروں کی جنت" کے نام سے ایک مشہور قبرستان موجود ہے جہاں 4 ہزار سے زائد جانوروں کو دفنایا  جا چکا  ہے۔

(جاری ہے)


 پیٹ ہیون میں ایک قبر کی قیمت تقریباً 2 ہزار سے 5 ہزار یوان (201 ڈالر 1053 ڈالر) ہے۔ پالتو جانوروں کو دفنانے کے لیے پیٹ ہیون کی طرز پر کئی قبرستان  بہت سے شہروں میں موجود ہیں۔ تاہم اس قبرستان میں مردہ جانور دفن کرنا آسان کام نہیں ہے۔ قبر کے کتبے کی قیمت 1,200 سے لے کر 16,00 یوان ہے جس کا انحصار اس کے سائز پر ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر جانور بڑی جسامت کا حامل ہے تو اسے جلانے  کی قیمت 1 ہزار یوان تک ہوتی ہے۔
بیجنگ میں یکم جنوری 2017ء  کو بیماری زدہ مردہ جانوروں  سے چھٹکارہ پانے کے لیے ایک نظام بنایا گیا، جہاں لوگ مفت میں  مردہ پالتو جانوروں سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں لیکن لوگ اپنے جانوروں کو خود دفن کرنا چاہتے  ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu