- Home
- Weird
- روسی کروڑ پتی شخص نے اپنے بچوں کو نئی ماں کا انتخاب کرنے کی اجازت دے دی۔ 2 ہزار امیدواران کا کڑا ..
روسی کروڑ پتی شخص نے اپنے بچوں کو نئی ماں کا انتخاب کرنے کی اجازت دے دی۔ 2 ہزار امیدواران کا کڑا امتحان
امین اکبر منگل 22 مئی 2018 23:41
سکیربینن نے ٹی وی پر بڑے واضح طور پر اپنی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سے وعدہ کیا ہے کہ وہ دو ہزار امیدوار خواتین میں سے اپنی مرضی کی خاتون کو منتخب کر سکتے ہیں۔ مذکورہ رئیلٹی شو سے اپنے خلوص نیت کے اظہار کے لیے تیل کی دنیا کے اس بادشاہ نے اپنا کاروبار بڑے بیٹے کے حوالے کر دیا ہے جبکہ وہ اور اس کا باقی خاندان اپنی تمام تر توجہ اس کے لیے نئی بیوی تلاش کرنے پر مرکوز رکھیں گے۔ روسی ناظرین نے اس پروگرام کے پروڈیوسر پر کافی تنقید کی ہے۔
(جاری ہے)
ناظرین نے الزام لگایا ہے کہ جو شو محبت کے بارے میں ہونا چاہیے تھا، اس کا مقصد اب شو کی فاتح کو پر تعیش زندگی فراہم کرنا ہے۔
اس شو کی جھلکیوں کے مطابق امیدوار خواتین کو پہلے ثابت کرنا ہوگا کہ آیا وہ سکیربینن کے خاندان کا حصہ بننے کے قابل ہیں یا نہیں۔ خواتین کے گروپ ان نوجوان بچوں کے سامنے آ کر کھڑے ہوتے ہیں ، اس دوران یہ ان خواتین کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی ظاہری حالت اور عمر پر تبصرہ کرتے ہیں ۔ ان میں سے زیادہ ترخواتین کو بڑے ذلت آمیز انداز میں مسترد کر دیا جاتا ہے۔
روسی ٹی وی چینل (یو ٹی وی) سے نشر ہونے والے اس پروگرام کا دعویٰ ہے کہ آنے والے وقت میں اس پروگرام میں شامل امیدوار خواتین کو سخت امتحان سے گزرنا ہوگا جن میں سے ایک جھوٹ پکڑنے والی مشین کا امتحان ہوگا۔ اور تمام تر آزمائشوں سے کامیاب ہونے والی خاتون کو سکیربینن کے بچوں کی منظوری کے بعد مذکورہ کروڑپتی کی طرف سے شادی کی پیشکش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سکیربینن پانچ مرتبہ پہلے شادی کر چکا ہے لیکن یہ تمام تر شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔ اس کے علاوہ اس کے تین مزید خواتین سے بھی تعلقات رہے ہیں۔ سکیربینن کا خیال ہے کہ وہ ایماندار اور لالچی خواتین کے مابین فرق کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا اس لیے اس نے یہ تمام ذمہ داری اپنی اولاد کو دے دی ہے جو کہ غیر جانبداری سے کام لیتے ہوئے مکمل غور وفکر کر کے ہی اس کی نئی بیوی کا انتخاب کرے گی۔ وہی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کون سی امیدوار پیسے کے لیے ان کے والد سے شادی کرنا چاہتی ہے اور کون محبت کی متلاشی ہے۔
Browse Latest Weird News in Urdu
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
دلچسپ و عجیب خبریں
-