فوراً ہی نیا فون نہ ملنے پر لڑکے نے اپنا گھر جلا دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 23 مئی 2018 23:44

فوراً ہی نیا فون نہ ملنے پر لڑکے نے اپنا گھر جلا دیا

جمبون، پونوروگو، مشرقی جاوا سے تعلق رکھنے والے  16 سالہ لڑکے کو جب اس کے والدین نے بتایا کہ اسے نئے فون کے لئے عید الفطرتک کا انتظار کرنا پڑے گا تو  اس بے صبرے لڑکے نے اپنے گھر کو ہی آگ لگا دی۔
جمبون پولیس  چیف  جوکو ونارٹو نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ لڑکا اپنے 50 سالہ  کسان باپ  سے فون نہ دلانے پر سخت ناراض تھا ۔

(جاری ہے)


لڑکے کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ اسے عید الفطر پرہی  نیا فون دلا سکتے ہیں لیکن  یہ سن کر لڑکے سے صبر نہ ہوا ، اس نے انتظار کرنے سے انکار کر دیا۔

اس کے بعد  لڑکے نے  اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی۔
اس واقعے میں کسی ہلاکت کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ۔ مذکورہ واقعے میں اس خاندان کو 30 لاکھ انڈونیشین روپے نقد سمیت  ساڑھے سات کروڑ انڈونیشین روپے (7100 ڈالر) کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔
جوکو کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکے نے ایک بار پہلے بھی موٹر سائیکل نہ دلانے پر اپنے والدین کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔موٹر سائیکل ملنے کے بعد وہ تیز ڈرائیونگ کے باعث کئی جھگڑوں میں بھی ملوث  رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu