ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والوں کو بگلوں سے بچاؤ کے لیے پسٹل دئیے جانے لگے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 مئی 2018 23:41

ریسٹورنٹ  میں کھانا کھانے والوں کو بگلوں سے بچاؤ کے لیے پسٹل  دئیے جانے لگے

پرتھ، آسٹریلیا میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والوں کو  کھانا کھاتے ہوئے بگلوں سے بچاؤ کے لیے واٹر پسٹل دئیے جانے لگے۔
ایک ریسٹورنٹ تھری شیٹس کے مالک ٹوبی ایوانز نے بتایا کہ بگلوں کا مسئلہ کافی سنجیدہ ہے۔ انہیں کھانا کھانے والوں سے دوررکھنےکے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)


بوٹ ہاربر کےنزدیک واقع اس ریسٹورنٹ میں اکثر بگلے بچھے کھچے یا گاہکوں کی طرف سے کھانا ملنے کی امید پر جمع ہوتے ہیں۔ بگلے گاہکوں کو بھی سکون سے کھانا کھانے نہیں دیتے۔ اسی سے نپٹنے کے لیے ٹوبی نے ہر میز پر واٹر پسٹل رکھ دی ہے۔ ٹوبی کی یہ حکمت کام کر گئی اور اب بگلے گاہکوں کی طرف سے پانی پھینکے جانے پر اُن سے دور رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu