فرض شناس کیمرہ مین جھیل میں گرنے کے باوجود فلم بناتا رہا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 مئی 2018 23:18

فرض شناس کیمرہ مین جھیل میں گرنے کے باوجود فلم بناتا رہا
8 نیوز کی  براہ راست نشریات کے دوران  جھیل میں کشتی چلاتی رپورٹر اس وقت پریشان ہوگئیں جب انہوں نے اپنے کیمرہ مین کو  جھیل میں گرتے دیکھا۔ حیرت انگیز طور پر کیمرہ مین نے براہ راست نشریات کو بند نہیں ہونے دیا اور  ریکارڈنگ جاری رکھی۔

(جاری ہے)

لاس ویگاس، نیواڈا میں ہونے والے اس واقعے میں   رپورٹر نے بھی کیمرہ مین کو دوبارہ ریکارڈنگ کرتے دیکھا تو کیمرہ کی خیریت دریافت کرنے کے بعد دوبارہ رپورٹنگ شروع کر دی۔

رپورٹر نے کیمرہ مین سے پوچھ کر  ناظرین  اور اپنے  افسران کو بتایا کہ اس حادثے میں کیمرہ مین مسٹر بنکا اور اُن کا کیمرہ بالکل محفوظ ہیں۔ رپورٹر اس واقعے پر  دلچسپ رپورٹنگ سن کر سٹوڈیو میں بیٹھے تین افراد بھی  ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ 
اس واقعے کی فوٹیج کو نیوز چینل نے ٹوئٹ بھی کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu