دو ماہ قبل جھیل کی تہہ میں گم ہونے والی شادی کی انگوٹھی آخرکار مل ہی گئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 25 جون 2018 23:55

دو ماہ قبل جھیل کی تہہ میں گم ہونے والی شادی کی انگوٹھی آخرکار مل ہی گئی
برطانیہ کے ایک شہری اسٹیو واٹس کی شادی کی انگوٹھی کلیویڈن میں  ایک  جھیل کی تہہ میں گر گئی۔ جھیل کو سالانہ صفائی کے لیے خشک کیا گیا تو علاقے کے چند لڑکوں کو حیرت انگیز طور پراسٹیو کی گمشدہ انگوٹھی جھیل کی تہہ میں کیچڑ سے مل گئی۔
مذکورہ جھیل کو ہر سال موسم گرما میں نمک اور  کوڑا کرکٹ نکالنے کے لیے خشک کیا جاتا ہے۔ جھیل صاف کرنے والے رضاکاروں میں سے ایک نے بی بی سی کو بتایا کہ انگوٹھی ملنے کا چانس "دس لاکھ  میں سے ایک" تھا۔

چند بچوں کو جھیل کی 15,000 مربع میٹر زمین سے یہ انگوٹھی ملی تھی۔

(جاری ہے)

ان  بچوں نے یہ انگوٹھی  اسٹیو حوالے کی اور چلے گئے۔
اسٹیو  نے بی بی سی کو بتایا "میں واقعی ان بچوں  سے  کسی قسم کی کوئی تفصیل معلوم نہیں کر سکا۔ جیسے ہی انہوں نے مجھے انگوٹھی دی، وہ وہاں سے چلے گئے اور میں نے انہیں دوبارہ نہیں دیکھا۔"
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انگوٹی کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ ان بچوں کو انعام دینا چاہتا ہے جنہوں نے نہایت دیانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی انگوٹھی واپس کر دی  تھی۔
جھیل کی انتظامیہ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے انگوٹھی ڈھونڈنے والے لڑکوں کو ڈھونڈنے کے لیے ٹوئٹ کیا، جس میں انہیں بتایا گیا کہ مسٹر اسٹیو انہیں انعام دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu