118 سالہ پرانی چاکلیٹ برائے فروخت

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 جولائی 2018 23:55

118 سالہ پرانی چاکلیٹ برائے فروخت
ملکہ وکٹوریہ کی  بوئر جنگ کے سپاہیوں کو بھیجی گئی  ایک  بغیر کھلی چاکلیٹ  آپ آج بھی خرید سکتے ہیں۔ یہ چاکلیٹ ایک الماری میں پائی گئی تھی۔
ایک پینشن یافتہ خاتون نے ملکہ کے اس تحفے کو سنبھال کررکھا ہوا تھا۔اس خاتون نے 25 سال پہلے اپنی  دوکان بند کی تو اسے باکس میں رکھ لیا۔

(جاری ہے)

ہڈسن سکاٹ اینڈ سنز نے اس چاکلیٹ  کو 1900میں  کارلایل میں بنایا تھا۔ یہ چاکلیٹ جنگ بوئر میں سپاہیوں کو بھیجی گئی تھی۔ہڈسن سکاٹ اینڈ سنز نے پہلے اس چاکلیٹ کو بغیر کسی نام کے پیک کیا تھا لیکن ملکہ چاہتی تھیں کہ  سپاہیوں کو چاکلیٹ کے برطانیہ سے بھیجے جانے کا معلوم ہو، اس لیے کچھ چاکلیٹ برانڈ  کے ساتھ پیک کی گئی تھیں۔اس چاکلیٹ کو ایک نیلامی میں فروخت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu