استنبول کے کیفے میں شیشے کے انکلوژر میں رکھے گئے شیر پر آن لائن صارفین کی شدید تنقید

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 جولائی 2018 23:55

استنبول کے کیفے میں شیشے کے انکلوژر میں رکھے گئے شیر پر آن لائن صارفین کی شدید تنقید
استنبول، ترکی کے ایک کیفے میں شیشے کے انکلوژر میں  ایک شیر کو رکھا گیا ہے۔ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ گاہکوں کو راغب کرنا ہے  لیکن انٹرنیٹ صارفین نے اس پر اپنا شدید ردعمل دیا ہے۔
انٹرنیٹ پر گردش کرتی ہوئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بچی شیر کےا نکلوژر کے گرد بھاگ رہی ہے اور شیر بھی اس کے ساتھ ساتھ دوڑ رہا ہے ۔اس کیفے میں اور بہت سے جانور بھی ہیں۔

  جہاں کچھ افراد نےا س ویڈیو کو پسند کیا ہے وہاں بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے اس پر خاصی تنقید بھی کی ہے۔رپورٹس کے مطابق حکام نے کیفے کو شیر کا انکلوژر ہٹانے کے لیے احکامات  دے دئیے ہیں۔
ایک اخباری رپورٹ کے مطابق میوزو(Mevzoo) نامی یہ کیفے جانوروں کے تحفظی مرکز کے طور پر کام کر رہا ہے۔یہاں صرف شیر ہی نہیں، مگرمچھ، سانپ، گھوڑے، خرگوش اور پرندے بھی ہیں۔

(جاری ہے)


کیفے کے انسٹاگرام پیج نے اپنے جانوروں کی بہت سی ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں۔ ایک ویڈیو میں شیر کے انکلوژر میں ایک سوراخ دکھایا گیا ہے، جس کی مدد سے کھانا کھانے والے افراد شیر کو بھی کھانا کھلا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جانوروں کی اس طرح نمائش جانوروں کے ساتھ زیادتی ہے۔
ایک اخبار کے مطابق اس کیفے کے تہہ خانے میں باقاعدہ چڑیا گھر، جس کےلیے محکمہ جنگلات سے اجازت نامہ بھی حاصل کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود حکم نے کیفے کے درمیان سے شیر کے انکلوژر کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
اس حوالے سے ایک آن لائن پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے، جہاں پانچ ہزار افراد نے شیر کے پنجرے کو ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu