زمین میں کھربوں ٹن ہیروں کا ذخیرہ دریافت لیکن ابھی کوئی اسے ہاتھ نہیں لگا سکتا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 جولائی 2018 23:57

زمین میں کھربوں ٹن ہیروں کا ذخیرہ دریافت لیکن ابھی کوئی اسے ہاتھ نہیں لگا سکتا
میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے  محققین کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کواڈ ٹریلین ٹن ہیرے یا ایک ٹریلین ٹن سے ہزار گنا سے بھی زیادہ ہیروں کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔تاہم ابھی اسے کوئی حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ یہ قیمتی معدنیات قدرتی طور پر زمین کی سطح سے نیچے کی طرف 90 سے 150 میل یا 145 سے 240 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔
ایم آئی ٹی کے شعبہ ارضیات و ماحولیات اور سیاروی سائنس  کے ایک ماہر سائنسدان الرک فاؤل کا کہنا تھا کہ ہم ان (ہیروں) کو حاصل نہیں کر سکتے  لیکن یہ  ہیروں کا یہ ذخیرہ اس سے بھی بڑا ہے، جتنا ہم نے سوچا تھا۔


ان ہیروں کا پتا چلانے کےلیےماہرین نے زلزلوں کی ٹیکنالوجی کا  استعمال کیا ہے۔ ماہرین نے آواز کی لہروں کو زمین سے گزار کر دیکھا کہ یہ لہریں زمین سے کیسے گزرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی دوران ماہرین نے کراٹونک روٹس میں ایک خزانہ دریافت کیا۔ اس کی شکل الٹے پہاڑ کی طرح تھی ۔ یہ پہاڑ زمین کے اندر تھا۔ ماہرین کو اسی کے نیچے قدیم ترین اور کبھی اپنی جگہ سے نہ ہٹنے والی چٹانوں کا پتا چلا۔


ماہرین کو پراجیکٹ کے دوران حیرانی ہوئی کہ آواز کی لہریں اس قدیم کراٹونک  روٹس سے تیزی سے کیوں گزرتی ہیں۔
اس پر ماہرین نے مجازی چٹانیں بنائیں۔ یہ چٹانیں مختلف معدنیات کو ملا کر بنائی گئیں تھی۔ ماہرین دیکھنا چاہتے تھے کہ آواز کی لہریں ان میں سے کتنی تیزی سے گزرتی ہیں۔ ماہرین کو پتا چلا کہ جتنی تیز رفتاری سے کراٹؤنک روٹس سے آواز گزر رہی ہیں، اتنی تیزی سے تو ایسی چٹان سے گزرتی ہیں، جس میں ایک سے دو فیصد ہیرے ہوں۔

اب سائنسدانوں کو یقین ہو گیا ہے کہ زمین میں اس سے ہزار گنا زیادہ ہیرے ہیں، جتنے وہ پہلے سوچتے تھے۔
ہیرے کاربن سے بنتے ہیں اور یہ زمین کی گہرائی میں بہت زیادہ دباؤ اور انتہائی درجہ حرارت میں تشکیل پاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا اب یہ ماننا ہے کہ زیر زمین قدیم چٹانوں میں ان کی سابقہ توقعات سے ہزاروں گنا زائد ہیرے موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu