جسے یہ مفرور کتا ملے ، خود رکھ لے کیونکہ۔۔۔۔مالک کا انوکھا اعلان

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 جولائی 2018 23:55

جسے یہ مفرور کتا ملے ، خود رکھ لے کیونکہ۔۔۔۔مالک کا انوکھا اعلان
پالتو جانور گم ہو جائے یا بھاگ جائے تو مالک کو نیند نہیں آتی۔ بہت سے لوگ اپنے پالتو جانور کو ڈھونڈنے کےلیے دن رات ایک کر دیتے ہیں، ہزاروں کلومیٹر کا سفر بھی کرنا پڑے تو کرتے ہیں  لیکن چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے مفرور کتے کے بارے میں انوکھا اعلان کیا ہے۔
چونگ چنگ سے تعلق رکھنے والے وینگ وی نے اپنے ہوازو نام کےکتے کے  فرار ہونے پراعلان کیا کہ جسے یہ کتا ملے وہ خود اسے رکھ لے کیونکہ وہ ا سکے پیچھے بھاگ بھاگ کر تھک گیا ہے۔

وینگ ن اپنی یہ درخواست چھپوا کر اس علاقے میں تقسیم کی ہے، جہاں سے ہوازو گم ہو اتھا۔
وینگ نے لکھا کہ  ایک کتے کی تلاش ہے، جس کا نام ہوازو ہے اور وہ اس نام پر ردعمل نہیں دکھاتا۔ وینگ نے لکھا کہ یہ ایک سالہ کتا سرمئی اور سیاہ رنگ کا ہے۔

(جاری ہے)

22 جولائی کو یہ سیکنڈ رنگ روڈ پل سے گم ہوا ہے۔وینگ نے لکھا کہ میرے خیال میں یہ آوازہ کتا بننا چاہتا ہے۔

اگریہ کتا کسی کو ملے اور وہ اسے رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے۔ یہ ہر دو تین دن بعد بھاگ جاتا ہے، میں اسے نہیں رکھ سکتا۔وینگ نے ہوازو کے متوقع  نئے مالکوں سے درخواست کی اس کا اچھے سے خیال رکھیں، اچھی خوراک دیں۔ اسے ہفتے میں 5 کلو گوشت دیا جاتا ہے۔وینگ نے پھر یہ بھی لکھا کہ اگر آپ اسے نہیں رکھنا چاہتے تو مجھے واپس کر دیں۔
لوگوں کو جب یہ اشتہار ملے تو وہ بے اختیار ہنسنے لگے۔

بہت سے افراد نے اس کی تصاویر چینی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جہاں سے مین سٹریم میڈیا بھی اس خبر کی طرف متوجہ ہو گیا جس کے بعد وینگ کے انٹرویو ہونے لگے۔
وینگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کتے کو پچھلے سال اپریل میں خریدا تھا۔وینگ کا کہنا ہے کہ ان کا کام کافی مشکل ہے لیکن انہوں نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کی تاکہ وہ کہیں نہ  بھاگے ۔

وینگ نے بتا یا کہ پہلے یہ کتا مارچ میں بھاگا تھا لیکن خوش قسمتی سے جلد مل گیا تھا۔
بدھ کو جب نیشنل میڈیا  پر وینگ  اور ان کے کتے کے بارے میں جان کر ایک عورت نے وینگ سے وی چیٹ پر رابطہ کیا اور بتایا کہ اسے ہوازو مل گیا ہے لیکن وہ اسے لوٹانا چاہتی ہے۔
وینگ کا کہنا ہے کہ وہ ہوازو کو پا کر خوش ہے اور اب اس کا زیادہ خیال  رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu