15 کلوگرام وزنی موٹی بلی کا وزن مخصوص خوراک کھلا کر کم کیا جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 4 اگست 2018 23:51

15 کلوگرام  وزنی موٹی بلی کا وزن مخصوص خوراک کھلا کر کم کیا جائے گا
حال ہی میں ایک جوڑے نے 33 پاؤنڈز (تقریباً 15 کلوگرام) وزنی موٹے بلے کو اپنایا ہے۔ یہ جوڑا اب اس بلے کا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے لیے اس بلے کو مخصوص خوراک کھلائی جا رہی ہے۔
3 سالہ برونسن نامی بلا جس کا وزن 15 کلوگرام ہے، کے پیٹ کا سائز 32 انچ ہے۔ برونسن کو اس کے سابقہ مالک کی وفات کے بعد مئی میں مغربی مشی گن ہیومین سوسائٹی میں چھوڑا گیا تھا۔

جانوروں کی اس پناہ گاہ میں رضاکاروں نے دیکھا کہ برونسن کو کاربوہائیڈریٹ کی بھاری غذا ضرورت سے زائد کھلا دی گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی جسامت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا تھا۔ بلڈ ٹیسٹ سے بھی پتہ چلا کہ اس بلی کو کسی قسم کے صحت کے مسائل کا سامنا نہیں تھا۔
برونسن کو زیادہ دن  اس جگہ   نہیں رکنا پڑا کیونکہ اسی ماہ ایک جوڑا 35 سالک مائیک ولسن اور 29 سالہ میگن ہانیمن کو وہ بہت پسند آ گیا اور وہ اس بلے کو اپنے گھر لے گئے۔

(جاری ہے)

یہ جوڑا بلی کا بچہ پالنا چاہتا تھا لیکن اس کے بجائے انہوں نے اس موٹے برونسن کو اپنا لیا۔ مائیک اور میگن کا پیشہ بلیوں کے لیے فرنیچر ڈیزائن کرنے کا ہے۔
جیسے ہی برونسن اس جوڑے کی رہائش گاہ پر پہنچا، اسے بس  375 کیلوری  دی جا رہی ہیں۔بلیوں کی مخصوص اور کم خوراک کی وجہ سے برونسن کا وزن 600 گرام کم ہوگیا ہے۔مائیک اور میگن تاحال اپنے موٹے بلے کے وزن کو لے کر پریشان ہیں۔

ایک ماہر حیوانات نے اس کا جائزہ لیا تو بتایا کہ برونسن کا ایک دانت ٹوٹ چکا ہے اور اسے باہر نکالنے کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے یہ بلا ابھی تک اتنا زیادہ موٹا ہے کہ اسے بے ہوش  کر کے اس کا دانت نیں نکالا جا سکتا۔اس کے مالک جوڑے کو امید ہے کہ چند مہینوں کی مزید ڈائٹنگ سے برونسن  اتنا دبلا ہو جائے گا کہ اس کا دانت باہر نکالا جا سکے۔
15 کلوگرام  وزنی موٹی بلی کا وزن مخصوص خوراک کھلا کر کم کیا جائے گا

Browse Latest Weird News in Urdu