ناک کے تین نتھنوں کے ساتھ پیدا ہونے والی چینی لڑکی کو سرجری کے بعد نئی زندگی مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 4 اگست 2018 23:51

ناک کے تین نتھنوں کے ساتھ پیدا ہونے والی چینی لڑکی کو  سرجری کے بعد نئی زندگی مل گئی
چین کے صوبے  یوننان کے چوشیونگ شہر سے تعلق رکھنے والی شیاؤ می  کے ناک میں دو کی بجائے تین نتھنے تھے۔
پچھلے 16 سال سے وہ  اپنی ناک کے ذریعے سانس لینے کے قاصر تھی اور اس کا چہرہ بھی بے ڈھنگا معلوم ہوتا تھا۔
غربت اور اس کی ماں کی بیماری کی بدولت شاؤ  کسی قسم کا علاج نہیں کروا سکی۔ لیکن اس نے اپنی تعلیم کا سلسلہ نہیں چھوڑا اور اس سال اس نے ایک کی مڈل اسکول میں داخلہ لیا جس کا باعث امتحانات میں اس کی اچھی کارکردگی تھی۔

(جاری ہے)


ایک مقامی ہسپتال کی معرفت شاؤ کی ملاقات شنگھائی جیانٹونگ یونیورسٹی کے زیر انتظام میڈیکل کالج کے نمبر 9 پیپلز ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر   ڈائی چوانچانگ سے ہوئی۔ ڈاکٹر ڈائی نے شاؤ کا معائنہ کیا اور اس کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ چونکہ شاؤ کا خاندان مالی مشکلات کا شکار تھا لہٰذا مذکورہ ہسپتال نے کچھ اخراجات اپنے ذمہ لے لیے۔
24 جولائی کو شاؤ کا آپریشن ہوا اور اس کے چار دن بعد ہی وہ اپنے آپ کو آئینے میں دیکھ کر مسکرا اٹھی کیونکہ وہ مکمل صحتیاب ہو چکی تھی اور اس کا چہرہ بھی پہلے جیسا بے ڈھنگا نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu