ہانگ کانگ میں ایشیا کا سب سے مہنگا مکان فروخت کیلئے جلد پیش کیا جائیگا

جمعہ 8 اگست 2014 20:36

ہانگ کانگ میں ایشیا کا سب سے مہنگا مکان فروخت کیلئے جلد پیش کیا جائیگا

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) ہانگ کانگ میں ایشیا کا سب سے مہنگا مکان فروخت کیلئے جلد پیش کیا جائے گا۔جزیرہ ہانگ کانگ کی مرکزی پہاڑی وکٹوریا کے پرتعیش علاقے میں واقع 4661 سکوائر فٹ کے اس انتہائی لگژری مکان کی قیمت 105.67 ملین ڈالرز لگائی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئی خریدار یہ قیمت ادا کرنے پر راضی ہو گیا تو فی سکوائر فٹ کے حساب سے یہ ایشیا کا سب سے مہنگا مکان ہو گا۔

عمارت میں لگژری طرز کے چار بیڈ رومز، سوئمنگ پول، جاکوزی، الیویٹر ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ ہانگ کانگ کی حکومت غیر ملکیوں کے پراپرٹی خریدنے پر سٹیمپ ڈیوٹی اور دوسرے ٹیکسوں کے ذریعے جائیداد کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم کولیئرز انٹرنیشنل ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کی مینیجر جوایا لی کا کہنا ہے کہ مین لینڈ چین کے امیر خریداروں کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے ڈیولپرز اب بھی جائیداوں کی جارحانہ انداز میں قیمتیں مقرر کر رہے ہیں۔ڈیولپرز مقامی خریداروں کے بجائے مین لینڈ کے امیر طبقے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔مکان کی عوامی نیلامی کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی تاہم رواں سال کے آخری حصے میں اسے فروخت کے لیئے پیش کر دیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu