برطانوی کسان نے اپنے کتے کی یاد میں کار تیار بناڈالی

جمعہ 7 نومبر 2014 19:51

برطانوی کسان نے اپنے کتے کی یاد میں کار تیار بناڈالی

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء)برطانوی کسان نے اپنے کتے کی یاد میں کار تیار بناڈالی ۔ذرئع ابلا غ کے مطابق پالتو جانوروں سے محبت تو بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن ان کے مر جانے کے بعد شاید ہی کوئی انہیں اس انداز میں یاد رکھتا ہو۔

(جاری ہے)

جی ہاں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈیو اِساک نامی اس کسان کو تو دیکھیں جس نے اپنے مر جانے والے کتے کی یاد میں ہو بہو اس جیسی کار تیار کر ڈالی۔اس انوکھی کار کی تیاری میں چھیالیس سالہ کسان نے دو ہزار پاؤنڈ سے زائد رقم خرچ کر دی جس کا اسے کوئی افسوس نہیں کیونکہ ان صاحب کا کہنا ہے کہ یہ کار انہیں ہمیشہ ان کے پالتو کتے کی یاد دلاتی رہے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu