لاہور ‘سردی سے بچاؤ کیلئے غر یب نوجوان نے بنک کی اے ٹی ایم مشین کو اپنا ٹھکانہ بنالیا

پیر 17 نومبر 2014 20:43

لاہور ‘سردی سے بچاؤ کیلئے غر یب نوجوان نے بنک کی اے ٹی ایم مشین کو اپنا ٹھکانہ بنالیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) سردی سے بچاؤ کیلئے غر یب نوجوان نے بنک کی اے ٹی ایم مشین کو اپنا ٹھکانہ بنالیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لوگ گرم بستروں میں سوئے ہیں لیکن بے گھر افراد سردی سے ستائے دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں اورایسے ہی ایک بے گھر شخص نے سردی سے بچنے کے لئے جیل روڈ پر ایچ بی ایل کی اے ٹی ایم مشین کو اپنا ٹھکانہ بنالیا ہے سردی میں جیسے ہی اضافہ ہوا گرم کپڑا، گرم ٹھکانہ میسر نہ ہونے پر بے گھر شہری نے اے ٹی ایم مشین کو اپنا ٹھکانہ بنالیا‘اے ٹی ایم میں موجود شخص سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اٹھ کر چلتابنا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu