ٹیکسی سروس، مگر بلیوں کے لیے

جمعہ 6 فروری 2015 17:01

ٹیکسی سروس، مگر بلیوں کے لیے

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء) اوبر (Uber) ٹیکسی سروس کے طور پر تمام دنیا میں جانی جاتی ہے۔یہ دنیا کے 53 ممالک کے 200 سے زائد شہروں میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اوبر نے لوگوں میں پالتو جانوروں سے متعلق شعور کی آگاہی کے لیے ایک عجیب مہم چلائی۔ اوبر نے آسٹریلیا کے کئی شہروں میں ایک دن کے لیے بلیوں کے لیے ٹیکسی سروس کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

جن شہروں میں یہ سروس شروع کی گئی اُن میں سڈنی ، میلبورن، برسبین، پرتھ، گیلونگ اور گولڈ کوسٹ شامل ہے۔ اس سروس میں لوگوں کو 31 ڈالر کے عوض ٹیکسی میں 15 منٹ تک بلیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔ اوبر اس سےپہلے اسی طرح کی سروس نیویارک میں بھی شروع کر چکا ہے، جبکہ پالتو کتوں کے حوالے سے بھی ایک سروس امریکا کے 10 شہروں میں شروع ہوئی تھی۔ اوبر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے جن شہروں میں بلیوں کی ٹیکسی سروس شروع کی تھی، وہاں پر جانوروں کے حفاظتی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu