فیس بک کا ایک پیج سب سے ہٹ کر اور نرالا ہے، مگر کیسے؟

اتوار 8 فروری 2015 20:37

فیس بک کا ایک پیج سب سے ہٹ کر اور نرالا ہے، مگر کیسے؟

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) ہمارے اکثر دوست ہم سے پوچھتے کہ ہم اپنے فیس بک پیج کو کامیاب بنانے کے لیے کیا کریں؟ ہم جواب میں یاروں کو روزانہ دو تین نئی اور منفرد پوسٹیں کرنے سمیت درجن بھر مشوروں سے نوازنا شروع کردیتے۔ مگر اب فیس بک کے دوایسے پیجز بھی ہماری نظروں سے گذرے جنہوں نے ہماری ساری دانشمندی کا بیٹرا غرق کر دیا۔

71 سالہ اطالوی گلوکار توتو کوتوگنو(Toto Cutugno) کا فیس بک پیج(https://www.facebook.com/totocutugno666 )
ایسا پیج ہے جس میں ایڈمن نے سوائے ایک تصویر کےکچھ پوسٹ نہیں کیا۔کوئی ایک دن ایسا کرتا ہے، دو دن کرتا ہے مگر اس پیج کے ایڈمن کو توتو کوتوگنو کی 1976 کی ایک فوٹو اتنی پسند ہے کہ21 اگست سے اب تک روزانہ ایک ہی فوٹو کو باربار پوسٹ کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈمن کی اس حرکت کے باوجود یہ پیج اتنا مقبول ہے کہ اس کے 50ہزار سے بھی زیادہ لائکس ہیں، اور تو اور ہر پوسٹ کو بھی ہزاروں لوگ لائک کرتے ہیں۔ کمنٹ دیکھیں تو ہر پوسٹ پر 100 سے زیادہ ہی کمنٹ ہوتے ہیں۔ شئیر پر نظر ڈالیں توہر پوسٹ درجنوں کی تعداد میں شیئر ہوتی ہے۔
ایک ہی فوٹو باربار شیئر کرنے والا یہ پہلا پیج نہیں اس سے پہلے ایک ادا کار ڈیو کولیر(Dave Coulier) کا فیس بک پیج ((https://www.facebook.com/samepicofdavecoulier )) بھی ایسا ہی ہے جس پر ہر روز ایک ہی فوٹو لگائی جاتی ہے۔

ڈیو کے پیج کا عنوان ہی “ڈیو کولیر کی روزانہ وہی تصویر” (The Same Picture of Dave Coulier Every Day) ہے۔ ڈیو کولیر کے پیج کو اتنی مقبولیت حاصل نہیں جتنی توتو کوتوگنو کے پیج کو ہے۔ ڈیوکولیر کے پیج کے 14500+ لائکس ہیں۔توتوکوتوگنو کے پیج نے صرف ہمیں ہی اپنی طرف راغب نہیں کیا بلکہ بہت سے محققین کا خیال ہے کہ اس پیج پر تحقیق کر کے اس بات کا پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ فیس بک پوسٹ کس طرح دوسروں کو متاثر کرتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیج چلانا پاگل پن ہے مگر یہ ہمیں پسند آیا۔ہم بھی آج کے بعد پیج کی کامیابی کا راز پوچھنے والوں کو یہی مشورہ دیں گے کہ بس لگے رہو منا بھائی، اگر شئیر کرنے کو کچھ نہ بھی ملے تو اردو پوائنٹ کا لوگو شئیر کر دیا کریں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu