فیس بک کے حوالے سے نرالا ٹریفک سگنل

اتوار 15 فروری 2015 16:15

فیس بک کے حوالے سے نرالا ٹریفک سگنل

سان فرانسسکو کے بے ایریا کی مصروف سٹرک ٹریفک پولیس اور سٹرک پار کرنے والوں کے لیے مصیبت بنی ہوئی تھی، تاہم جب سے انتطامیہ نے نیا اور نرالا ٹریفک سائن لگایا ہے دونوں کو کچھ حد تک سکون آگیا ہے۔

(جاری ہے)

سان فرانسسکو کی ٹریفک پولیس نے جو نیا سٹریٹ سائن لگایا ہے اس پر لکھا ہے کہ سر اٹھا کر سٹرک پار کریں، اس کے بعد فیس بک اپ ڈیٹ کریں۔ اسی سٹرک پر کچھ اور منفرد ٹریفک سائن لگے ہیں۔ ایک ٹریفک سائن پر لکھا ہے کہ 35 ۔ یہ حد رفتار ہے، حدرفتار کے لیے تجویز نہیں۔انہی ٹریفک سگنل کو ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنرنے جو ایک اور ٹریفک سگنل بنایا ہے اس پر لکھا ہے پہاڑی ہے، آنکھوں، بریکوں اور دماغ کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu