سعودی خاتون کی اپیل، مگر کس لئے؟

منگل 17 فروری 2015 19:54

سعودی خاتون کی اپیل، مگر کس لئے؟

ارار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17فروری۔2015ء)ایک سعودی خاتون نے اپیل کی ہے کہ مخیر حضرات اس کے علاج کے لیے مدد کریں۔فاطمہ ال ماتار کا وزن 300 کلو گرام ہے اور اسے سانس لینے میں بھی پریشانی ہوتی ہے۔ اتنے زیادہ وزن کے باعث فاطمہ بستر سے لگ گئی ہے۔

(جاری ہے)

شمالی سعودی قصبے ارار(Arar) کی 51 سالہ فاطمہ ال ماتار نے اخبار شرق سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھاری وزن اور سوجی ٹانگوں کے باعث وہ چلنے کے قابل نہیں، اسے جب بھی ڈاکٹر کے پاس جانا ہوتا ہے وہ انجمن ہلال احمر فون کر دیتی ہے جہاں سے چار پانچ رضاکار آ کر اسے اٹھاتے ہیں اور ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال لے جاتے ہیں۔

فاطمہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق اس کے مرض کا علاج جرمنی میں ہو سکتا ہے ، اس لیے مخیر حضرات علاج کے لیے اس کی مدد کریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu