دوبئی کے سکولوں میں شروع ہوگیا ایک انوکھا سلسلہ

بدھ 25 فروری 2015 11:46

دوبئی کے سکولوں میں شروع ہوگیا ایک انوکھا سلسلہ

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء)دوبئی کے سکولوں میں نالج اینڈ ہیومن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (KHDA) نے ایک نہایت ہی انقلابی اور انوکھے سلسلے کا آغاز کیا ہے۔کے ایچ ڈی اے نے ٹسٹ 4 گڈ(Test4Good) کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس میں والدین بچوں کے سکول میں جا کر کمرہ امتحان میں بیٹھ کر ٹسٹ دیں گے اوراُن کے بچے کمرہ امتحان میں نہ صرف ان کی نگرانی کریں گےبلکہ ان کا ٹسٹ چیک کر کے نمبر بھی لگائیں گے۔

امتحانات کا یہ سلسلہ 23 فروری سے شروع ہے جو 15 اپریل تک جاری رہے گا۔ مئی میں ایک تقریب منعقد ہو گئی جس میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے سٹوڈنٹس(والدین) کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ ٹسٹ 4گڈ کی بدولت والدین نہ صرف اپنے سکول کے دنوں کی یادیں تازہ کر سکیں گے بلکہ اُنہیں اپنے بچوں کو سمجھنے کا موقع بھی ملے گا۔

(جاری ہے)

کے ایچ ڈی اے کی ویب سائٹ پر والدین کے لیے نمونے کے ٹسٹ پیپر بھی اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں جہاں سے وہ متوقع ٹسٹ کے لیے تیاری کر سکتے ہیں۔

یہ ٹسٹ 20 منٹ کا ہوتا ہے جبکہ والدین کو ٹسٹ شروع ہونے سے 10 منٹ قبل کمرہ امتحان میں پہنچنا ہوتا ہے۔ٹسٹ ختم ہونےکے فوراً بعد بچے ٹسٹ چیک کر کے نمبر دیتے ہیں اور والدین اس ٹسٹ کو گھر بھی لے جا سکتے ہیں۔ سکولوں کا کہناہے کہ والدین کو اپنے خراب رزلٹ کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ سکول ان کا رزلٹ کسی کے سامنے ظاہر نہیں کریں گے۔ٹسٹ کے بعد والدین چاہیے تو کچھ رقم عطیے میں بھی دے سکتے ہیں جسے فلاحی کام میں استعمال کیا جائے گا۔ کے ایچ ڈی اے کی ویب سائٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں http://www.test4good.ae/

Browse Latest Weird News in Urdu