برف باری کے موسم میں امریکی شخص نے متعارف کرائی حیرت انگیز پراڈکٹ

جمعہ 27 فروری 2015 19:19

برف باری کے موسم میں امریکی شخص نے متعارف کرائی حیرت انگیز پراڈکٹ

بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری۔2015ء) امریکا خاص کر ریاست بوسٹن ان دنوں شدید برف باری کی لپیٹ میں ہے۔ اس برف باری سے جہاں لاکھوں لوگوں کو نقصان ہوا وہیں بوسٹن میں رہنے والے ایک شخص کو اس سے فائدہ اٹھانے کا خیال آیا۔اس نے امریکا بھر میں برف کی بوتلیں بھر کر سپلائی کرنے کا کام شروع کر دیا۔ یہ بوتلیں جب اکثر گاہکوں کو ملتی ہیں تو برف پانی بن چکی ہوتی ہے۔

مذکورہ شخص نے اس حوالے سے ایک ویب سائٹ ShipSnowYo.comبھی بنائی ہے۔

(جاری ہے)

16.9 اونس کی بوتل کو امریکا بھر میں کہیں پر بھی بھیجنے کا خرچ 19.99 ڈالر آتا ہے۔ اس کا علاج برف فروشوں نے یہ سوچا کہ برف کو محفوظ کین میں پیک کر کے بھیجا جائے۔ کمپنی کی گارنٹی ہے کہ یہ پیک جب گاہک کو ملے گا تو اس میں برف اسی طرح ہو گی جیسے ابھی پیک کی گئی ہو۔اس محفوظ پیکجنگ میں 6 پاؤنڈ برف 89 ڈالر میں مہیا کی جاتی ہے۔کمپنی کا ارادہ ہےکہ 10 پاؤنڈ کا پیک 119 ڈالر میں مہیا کیا جائے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مختلف موسموں میں مختلف کاروبار کریں گے، جن میں سے ایک خزاں کے موسم میں پت جھڑ کے دوران پتے فروخت کرنے کا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu