متحدہ عرب امارات میں منسٹری آف لیبرنے لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر نئے جرمانوں کا نفاذ کر دیا

جمعہ 6 مارچ 2015 12:11

متحدہ عرب امارات میں منسٹری آف لیبرنے لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر نئے جرمانوں کا نفاذ کر دیا

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ2015ء)منسٹری آف لیبر نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر تین طرح کے جرمانے لاگو کیے ہیں جن کا نفاذ جمعہ سے ہوگا۔ لیبر کنٹریکٹ جاری نہ کرنے، مقررہ اضافی مدت میں ورک پرمٹ کی تجدید نہ کرنے اور پرائیویٹ ریکوٹمنٹ ایجنسیوں کو ٹریڈ لائسنس کی تجدید نہ کرانے پر جرمانہ کیا جائے گا۔ ان جرمانوں کا نفاذ کابینہ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔

لیبر منسٹری میں لیبر افیئرز کے اسٹنٹ انڈر سیکریٹری نے بتایا کہ کابینہ کے اس فیصلے پرجمعے سے نفاذ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمت دینے والوں کو ورک پرمٹ کی معیاد ختم ہونے کے 60 دنوں کے اندر اندر ، اس کی تجدید کرانی ہوگی یا نیا ورک پرمٹ بنوانا ہو گا جو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی تاریخ سے شروع ہوگا یا ملازم کے سٹیٹس کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا، یہ اسی مدت کے لیے ہوگا جس کے لیے لیبر کنٹریکٹ جاری کیا جائے گا، یہ لیبر کنٹریکٹ منسٹری آف لیبر میں بھی جمع کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی پر 500 درہم ماہانہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمت دینے والوں کے لیے 60 دن کی اضافی مدت تمام کاروائی پوری کے لیے کافی ہے۔ اس سے زیادہ تاخیر کے لیے کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔ 5 مارچ سے لیبر منسٹری، کابینہ کی منظوری سے ایسی پرائیویٹ ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے خلاف جرمانے بھی عائد کرے گی جن کے لائسنس کی معیاد ختم ہو چکی ہوگی۔

اس کا اطلاق عارضی ملازمت کے دفاتر اور درمیانی رابطہ کے دفاتر پر بھی ہوگا۔ کابینہ کے حکم کا نفاذ 5 مارچ سے ہوگا۔ لیبر منسٹری عارضی ملازمت دینے والی ایجنسیوں کو جرمانے سے بچنے کے لیے لائسنس کی تجدید کی مد میں 60 دن کا اضافی وقت دے گی۔اضافی مدت کے خاتمے پر ایجنسی پر جرمانہ کر دیا جائے گا۔ لیبر منسٹری نے پرائیویٹ ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کو کہا ہے کہ وہ اپنے لائسنس کی تجدید ، مروجہ طریقہ کار کے مطابق، جلد از جلد مکمل کرائیں۔

لیبر منسٹری نے درمیانی رابطہ کے دفاتر کا جرمانہ ایک ہزار درہم ماہانہ اور عارضی ملازمت کی ایجنسیوں کا جرمانہ دو ہزار درہم ماہانہ بڑھا دیا ہے۔ اس سے پہلے دونوں کا جرمانہ دس ہزار درہم تھا۔ عارضی ملازمت کے دفاتر کسی ملازم کی خدمات کو تیسری پارٹی کے لیے حاصل کرتے ہیں۔ ملازم تیسری پارٹی کی نگرانی میں اپنا کام سر انجام دیتا ہے۔ جبکہ درمیانی رابطہ کے دفاتر تیسری پارٹی کا کردار ادا کرتے ہوئے ملازم اور کام دینے والے کے درمیان رابطہ کا کام دیتے ہوئے کنٹریکٹ کراتے ہیں۔ سورس

Browse Latest Weird News in Urdu