گدھے کو اٹھانے کا ایسا طریقہ کہ عام لوگوں کے دانتوں میں پسینہ آجائے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 14:26

گدھے کو اٹھانے کا ایسا طریقہ  کہ عام لوگوں کے  دانتوں میں پسینہ آجائے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2015ء)دانتوں سے سائیکل اٹھاتے، گاڑی کھینچنے تو بہت سے لوگوں کو دیکھاہے مگر انٹرنیٹ میں موجود ایک ویڈیو میں ایک شخص اپنے دانتوں سے گدھے کو اٹھا لیتا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ شخص دو ڈرموں کے اوپر کھڑا ہوتا ہے اور ڈرموں کے درمیان ایک چھوٹے قد کا گدھا ہوتا ہے۔ وہ شخص گدھے کو اپنے دانتوں سے اٹھا لیتا ہے جسے دیکھ کر وہاں موجود سب لوگ تالیاں بجاتے ہیں۔ ویڈیو اپنے بیک گراؤنڈ کی وجہ سے پاکستانی لگتی ہے۔ یہ شخص اسی طرح گدھوں پر محنت کرتا رہا تو ایک دن لازمی گائے بیلوں کو بھی دانتوں سے اٹھا لے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu