تین سالوں سے ایک سا لباس۔ زکر برگ اور سٹیو جابز کے نقش قدم پر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 14:26

تین سالوں سے ایک سا لباس۔ زکر برگ اور سٹیو جابز  کے نقش قدم پر

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2015ء)نیویارک کی ایک عورت تین سال سے ایک سا لباس پہنتی ہے۔ میتھلڈا کاہل ایک کمپنی میں آرٹ ڈائریکٹر ہے۔ تین سالوں سے وہ ایک ہی طرح کی خودساختہ ”وردی“ پہنتی ہے۔ اس کا یہ لباس سیاہ ٹراوزر، سفید شرٹ اور خود بنائے ہوئے لیدر کے گلاب نما(rosette) پر مشتمل ہے۔ میتھلڈا کا کہنا ہے کہ پہلے اس کا صبح کے وقت کا قیمتی ٹائم اس پر صرف ہوتا تھا کہ آج کونسا لباس پہنے ،اسے کوئی لباس فضول لگتا، کوئی چھوٹا لگتا کوئی بڑا۔

اس کشمکش میں اکثر وہ صبح کی میٹنگ میں نہیں پہنچ پاتی تھی۔ صبح کے وقت کو بچانے کے لیے اس نے ایک سا لباس پہنے کا فیصلہ کیا۔اس نے 15 ایک جیسے لباس خریدے اور ان میں خود سے بنائے ہوئے لیدر کے گلاب نما کا اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میتھلڈا اب مزید 15 نئے لباس سلوانے والی ہے۔ یہ تمام لباس بھی بالکل ایسے ہی ہیں جیسے اس کے پچھلے لباس۔ میتھلڈا کا اپنے کپڑوں کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایک سا لباس پہننے کے حوالے سے میتھلڈا کچھ مشہور اور کامیاب شخصیات کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ سٹیو جابز کا لباس بھی ایک سا ہی ہوتا تھا۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے وارڈ روب میں 20 ایک سی گرے رنگ کی شرٹیں رکھی ہوئی ہیں اور وہ کام کے دوران ہمیشہ ان میں سے ہی کوئی ایک شرٹ پہنتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu