آئی فون اور اینڈریوڈ کی لڑائی نے روم میٹ کو ہسپتال پہنچا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 14:36

آئی فون  اور اینڈریوڈ کی لڑائی نے روم میٹ کو ہسپتال پہنچا دیا

ٹلسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء)سب لوگ ہی کسی نے کسی موبائل کو پسند کرتے ہیں، زیادہ ترتو صرف اپنے موبائل کو اچھا سمجھتے ہیں، اچھا سمجھتے ہیں اسی لیے تو خریدتے ہیں۔ بہت سے لوگ اپنے موبائل کے حق میں بحث کرنا بھی پسند کرتے ہیں مگر کوئی اس بحث کو اتنا آگے نہیں لے جاتا ہو گا جہاں تک یونیورسٹی کے دو طالب علم لے گئے۔ ٹلسا، اوکلاہاما سے تعلق رکھنے والے روم میٹ اپنی بحث میں اتنا آگے چلے گئے کہ ایک دوسرے کے سر پھاڑ دئیے۔

ایک کا کہنا تھا کہ آئی فون بہتر ہے۔ دوسرا اینڈریوڈ کو اچھا کہہ رہا تھا۔

(جاری ہے)

جب دلائل سے بات نہ بنی تو دونوں نے ایک دوسرے کے سر پرشراب کی بوتلیں پھوڑ دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ وہاں پہنچے تو نوجوان پیتے ہوئے بحث جاری رکھے ہوئے تھے ۔ دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگراُن کے خلاف قانونی کاروائی پھر بھی ہوگی۔ موبائل کے حوالے پسند وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہے۔ کسی زمانے میں لوگ 3310 پر جان دیتے تھے، آج اُن کو پرانا سیٹ یاد بھی نہیں ہوگا۔ کل کو دوسرا ایڈوانس سیٹ آ گیا تو لوگ اینڈریوڈ اور آئی فون سب بھول کر اس کے پیچھے لگ جائیں گے۔ ایسے میں کسی بھی بحث کو اتنا آگے لے جانا جہالت کی نشانی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu