برطانیہ میں کچھوے کو پہیئے لگا دئیے گئے

جمعرات 30 اپریل 2015 12:24

برطانیہ  میں کچھوے کو پہیئے لگا دئیے گئے

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) برطانیہ میں اگلی ٹانگوں سے محروم مادہ کچھوے کی ٹانگوں میں اس کے مالک نے پہیئے لگوادیئے جس کے باعث اب اس نے کچھوے کی چال چلنا ہی چھوڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

آپ نے روبوکوپ نامی فلم سیریز دیکھی ہے، جی ہاں وہی فلم جس میں ایک فرض شناس پولیس آفیسرمجرموں سے لڑتے ہو ئے اسپنی ریڑھ کی ہڈی تڑوا بیٹھتا ہے اور پھر ایک تجربے کے نتیجے میں وہ انسانی روبوٹ کی صورت میں دشمن کے خلاف پھر سے بر سر پیکار ہو جاتا ہے جب کہ کچھ ایسا ہی معاملہ برطانیہ میں ایک مادہ کچھوے ٹی کے ساتھ پیش آیا جب ایک بدمعاش چوہے نے حملہ کرکے اس کی اگلی ٹانگیں کھا ڈالیں۔

مادہ کچھوا اس وقت چوہے کے حملے کا شکار ہوا جب وہ لمبی نیند میں جانے کی تیاری کر رہی تھی کہ اسی دوران چوہے نے اس کے دڑبے میں گھس کر اس کی اگلی ٹانگوں پر حملہ کرکے انہیں کاٹ کھایا، کچھوے کے مالک نے ایک مختصر سی سرجری کے بعد اس کی اگلی ٹانگوں پر پہیے لگوا دیے جب کہ اس کا کہنا تھا کہ کہ پہیئے کی صورت میں نئی ٹانگیں مل جانے پر یہ بہت خوش دکھائی دیتی ہے کیوں کہ ان ٹانگوں کی مدد سے اس کی رفتارمیں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu