مسلسل 3برسوں سے ایک ہی قسم کا ڈریس

منگل 12 مئی 2015 15:15

مسلسل 3برسوں سے ایک ہی قسم کا ڈریس

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی2015ء)امریکی ریاست نیویارک کی رہائشی خاتون میٹلڈا کال(Matilda Kahl) ایک اشتہاری فرم میں بطور کری ایٹو ڈائریکٹر کام کرتی ہیں لیکن آرٹ اور فیشن جیسے وابستہ ہونے کے باوجود وہ دفتر جانے کے لیے ایک ہی لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔میٹلڈاگذشتہ تین برسوں سے ایک ہی لباس استعمال کررہی ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کا یہ لباس آفس کا یونیفارم بالکل نہیں۔

اگرچہ ساچی اینڈ ساچی سے منسلک میٹلڈ ا پر کمپنی کی طرف سے اس معاملے میں کوئی پابندی عائد نہیں تاہم گذشتہ تین برسوں وہ اپنی مرضی سے وائٹ شرٹ ،بلیک پینٹ اور شانوں پر لیدر کی بلیک جیکٹ پہن کر آفس آرہی ہیں۔میٹلڈا کے مطابق “ایک بڑی اشتہاری کمپنی میں کام کرنے کی وجہ سے میں اپنے لباس کے معاملے میں اکثر بہت زیادہ پریشان رہتی تھی جس کے باعث میری تخلیقی صلاحیتوں پر اثرپڑ رہا تھا لیکن ایک ہی لباس پہننے کے فیصلے کی وجہ سے اب میرا قیمتی وقت برباد نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

میٹلڈا کہتی ہیں کہ تین سال پہلے سوموار کی ایک صبح وہ عام دفتری خواتین کی طرح کام پر جانے کے لیے لباس منتخب نہیں کر پا رہی تھیں جبکہ اس روز ایک اہم میٹنگ طے تھی لیکن غیر ضروری پر یشانی کے باعث وہ آفس دیر سے پہنچیں جس پر انھیں کافی خفت بھی اٹھانی پڑی۔تاہم اسی روزانہوں نے اپنی اس الجھن کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے کاارادہ کر لیا ارو اپنی پریشانیوں کے حل کے طور پر وائٹ شرٹ ،بلیک پینٹ خریدی اور اس کے ساتھ لیدر کی ایک بلیک جیکٹ خریدلی ۔

چندروز پہلے ان کی سفید قمیض بوسیدہ ہو کر پھٹ گئی تو انھوں نے ایک اسٹورپر 15نئی وائٹ شرٹس اور چند بلیک پینٹس کا آرڈ دیا جو آئندہ کئی برسوں تک ان کے لیے دفتر کے ”یونیفارم کاکام کرگی۔میٹلڈا کے مخصوص ڈریس کوڈ کے فیصلے کی وجہ سے انھیں اکثر عجیب وغیریب تبصرے بھی کو ملتے ہیں تاہم ہفتے میں کام کے پانچ دنوں کے بعد ویک اینڈ(Weekend) پر انہیں رنگ برنگے اور شوخ لباس پہننا پسند ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu